1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت کشیدگی، اب جان کیری کا دورہ بھارت

افتخار گیلانی، نئی دہلی15 دسمبر 2008

نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اورسابق امریکی صدارتی امیدوارسینیٹرجان کیری نے اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔

https://p.dw.com/p/GGmE
جان کیری کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نےممبئی حملوں کی تحقیقات اور ان میں لشکرطیبہ کے ملوث ہونے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔تصویر: AP

ذرائع کے مطابق جان کیری کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نےممبئی حملوں کی تحقیقات اور ان میں لشکرطیبہ کے ملوث ہونے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Der britische Premierminister Gordon Brown trifft Manmohan Singh
اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے بھی بھارت کا دورہ کیاتصویر: picture-alliance / dpa

بھارت کے اقتصادی دارلحکومت ممبئی پر پچھلے ماہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد عالمی رہنماؤں کے بھارت کے دوروں کا تانتا سا بندھ گیا ہے۔ ان حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس، برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن، جرمن وزیر داخلہ وولف گانگ شوئبلے اور کئی دیگرعالمی رہنما پہلے ہی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھارت کے ان پے درپے دوروں کے باعث اسلام آباد پران حملوں میں ملوث مبینہ پاکستانی تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔