1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاؤلا عبدل کا نیا ٹی وی ڈانس شو

6 جنوری 2011

اڑتالیس سالہ پاؤلا عبدل امریکی ڈانسنگ کی تاریخ میں ایک آئیکون کی حثیت رکھتی ہیں۔ اپنے طویل پرفارمنگ کیریئر میں عبدل امریکہ اور یورپی شائقین کو مختلف انداز سے محظوظ کرتی رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/zu5Z
تصویر: picture-alliance/dpa

امریکی ٹیلی ویژن پر معروف ڈانسنگ پرفارمر پاؤلا عبدل کے ایک نئے شو کی شروعات ہو گئی ہے۔ ان کے نئے شو کا نام لائیو ٹو ڈانس ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق بدھ کی رات کو اس نئے شو کو ایک کروڑ سے زیادہ ٹی وی ناظرین نے دیکھا۔ اس شو میں امریکی ڈانسنگ آئیکون عبدل بطور چیف جج کے طور پر شریک ہیں۔ مجموعی طور پر پہلے شو کو پسند کیا گیا ہے۔

بدھ کی رات نشر ہونے والے شو میں نو سالہ لڑکی کے ہپ ہاپ ڈانس کے علاوہ ایک تراسی سالہ بوڑھے نے بھی شرکت کی۔ اس شو کے آخری ونر کو پانچ لاکھ امریکی ڈالر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ ابھی مقابلے کے ابتدائی شرکاء کے انتخاب کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس شو کی خاصی پبلسٹی بھی کی گئی ہے۔ اس ہفتے کے دوران اس شو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو تھا۔

BdT Deutschland Berlin Musical Dirty Dancing
برلن منعقدہ ایک ڈانس شو کے شرکاءتصویر: AP

سن 2009 میں ٹی وی شو امریکی آئیڈل سے متنازعہ رخصتی کے بعد پاؤلا عبدل کا امریکی، کینیڈین اور یورپی ناظرین دل سے انتظار کر رہے تھے۔ اس وقت پاؤلا عبدل اور شو کے پروڈیوسر کے درمیان معاہدے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ وہ امریکی آئیڈل نامی شو کے ساتھ آٹھ سال تک وابستہ رہی تھیں۔

امریکی ناقدین کی جانب سے پاؤلا عبدل کے نئے ٹی وی شو کے حوالے سے متضاد آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض کے خیال میں ڈھلتی عمر کے ساتھ عبدل اپنے ناظرین کو امکاناً کم ہی متاثر کر سکیں گی۔ دوسری جانب مبصرین کا ایک حلقہ یہ کہہ رہا ہے کہ پاؤلا عبدل ایک محبوب شخصیت ہیں اور ناظرین ان کے شو کو یقینی طور پر پسندیدگی کی سند فراہم کریں گے۔

پاؤلا عبدل نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں بھی چھوٹے بڑے کردار ادا کئے ہیں۔ گلوکاری میں قدم رکھا تو ایک البم بھی متعارف کروایا۔ ان کی شاندار ڈانسنگ مہارت کے اعتراف میں ان کو دو بار ایمی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں