1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کی سری لنکا سے جیت

10 مئی 2010

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 81 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے میں اپنی شرکت یقینی بنالی ہے۔

https://p.dw.com/p/NJyu
تصویر: AP

برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلوی دستے کے قائد مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے سرفہرست بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور ایک موقع پر 67 رنز پر 5 بلے بازوں کی میدان سے واپسی ہوچکی تھی۔

اس کے بعد چھٹے نمبر پر آنے والے کیمرون وائٹ نے سری لنکن بلے بازوں کی خبر لینا شروع کی اور مائیکل ہسی کے ساتھ مل کر انہوں نے مجموعی اسکور کو 168 رنز تک پہنچادیا۔

Indien Sri Lanka Cricket Kricket Mahela Jayawardene
سٹار سری لنکن بلے باز جے وردھنے محض نو رنز بناسکے اس سے قبل کے میچوں میں وہ 81, 101 اور 98 رنز کی باری کھیل چکے ہیںتصویر: AP

کیمرون نے محض 49 گیندوں پر 85 رنز جوڑے جس میں چھ بلند وبالا چھکے اور اتنے ہی دلکش چوکے شامل تھے۔ ہسی نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ نمایاں سری لنکن گیند باز اینجلو میتھیوز اور سورج راندیو رہے۔ میتھیوز نے چار اوروں میں 24 رنز دے کر دو جبکہ راندیو نے 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکن بلے باز 169 رنز کے ہدف کو سر کرنے میدان میں اترے تو آسٹریلوی گیند بازوں نے اپنی نپی تلی تیز گیند بازی سے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ 20 رنز کے ساتھ تلکارتنے دلشان نمایاں رہے۔ سری لنکن ٹیم 87 رنز بناسکی۔

مچل جانس نے تین وکٹیں لیں جبکہ کھیل کا بہترین کھلاڑی کیمرون وائٹ کو قرار دیا گیا۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں