1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوکیو اب تک کا بہترین میزبان شہر ہے، تھوماس باخ

13 جولائی 2021

گزشتہ برس کے مؤخر شدہ گرمائی اولمپکس رواں برس تئیس جولائی سے شروع ہوں گے۔ اولمپکس مقابلوں کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/3wPeZ
Japan Olympische Spiele 2020 in Tokio
تصویر: Motoya Taguchi/Jiji Press/dpa/picture alliance

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے گرمائی اولمپکس کا میزبان شہر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ کثیر القومی کھیلوں کے مقابلے شیڈیول کے مطابق گزشتہ برس چوبیس اگست سے شروع کیے جانے تھے لیکن ان کو ملتوی کر دیا گیا۔

ٹوکیو اولمپکس: انتظامی کمیٹی کے سربراہ مستعفی

ملتوی کرنی کی بنیادی وجہ جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی مہلک کووڈ انیس بیماری کی وبا پھیل گئی تھی۔ ان کھیلوں کے اختتام کے بعد خصوصی افراد کے گرمائی پیرالمپکس کھیل چوبیس اگست سے شروع ہوں گے۔

ٹوکیو اولمپک کھیل منسوخ ہو نے کا خدشہ

انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر کا دورہ

گرمائی اور سرمائی اولمپک کھیلوں کے نگران ادارے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ اس وقت جاپان کے دارالحکومت میں ہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے وہاں پہنچے تھے۔ تین ایام قرنطینہ رہنے کے بعد انہوں نے کھیلوں کے مرکزی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

Thomas Bach I Praesident IOC
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ جاپان میںتصویر: Du Xiaoyi/AP/picture alliance

مقامی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سیکو ہاشیموٹو نے انہیں تمام انتظامات کے  بارے میں آگاہ کیا۔ ان تفصیلات کو جاننے کے بعد کمیٹی کے صدر تھوماس باخ نے انتظامات کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے جاپانی اولمپک کمیٹی کے صدر سے کہا ٹوکیو ایک بہترین میزبان شہر ہے کیونکہ ان کھیلوں کے انعقاد میں اسے کئی قسم کے مشکل حالات کا سامنا ہے۔ وہ اولمپک ویلج کھولے جانے کی سادہ سی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

ٹوکیو اولمپک ٹارچ ریلے شروع ہو گئی

اولمپک گیمز

ٹوکیو اولمپکس تیئیس جولائی سے لے کر نو اگست تک جاری رہیں گے۔ ان میں شریک ہونے والے تمام اتھیلٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقابلوں کے آغاز سے پانچ روز روز قبل اولمپک گاؤں میں پہنچ جائیں۔ ایتھلیٹوں کی اولمپک ویلج میں آمد اگلے دنوں میں شروع ہو جائے گی۔

Japan Olympische Ringe
ٹوکیو اولمپک کھیل تیئیس جولائی سے شروع ہو کر نو اگست تک جاری رہیں گےتصویر: Stanislav Kogiku/SOPA Images via ZUMA Wire/picture alliance

ان کھلاڑیوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ گیمز میں شرکت مکمل ہونے کے بعد انہیں اڑتالیس گھنٹوں میں ویلج چھوڑنا ہو گا۔ ایتھلیٹوں کی آمد کے موقع پر کسی قسم کی خیرمقدمی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدامات کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔

ع ح / ا ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)