1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گرنے سے کم از کم 10 ہلاک

11 مارچ 2023

پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک ٹریکٹر ٹرالی ایک نہر میں جا گرنے کے سبب کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ٹریکٹر ٹرالی زائرین کو ایک درگاہ تک لے جا رہی تھی۔

https://p.dw.com/p/4OYM5
فائل فوٹوتصویر: AFP/Getty Images

پاکستانی صوبہ پنجاب کے جنوب مغربی صوبہ ڈیرہ غازی خان میں ریسکیو سروس کے سربراہ احمد کمال نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہر میں گرنے والی ٹرالی پر 46 افراد سوار تھے، جن میں سے 27 کو اندھیرے کے سبب ریکسیو آپریشن معطل کیے جانے سے قبل تک بچا لیا گیا تھا۔

احمد کمال کے مطابق جمعہ کی شب آپریشن کی معطلی تک مرنے والے پانچ افراد کی لاشیں نہر سے نکالی گئی تھیں جبکہ اس دوران امدادی کارکن زخمی بھی ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں ریسکیو سروس کے سربراہ نے مزید بتایا کہ آج ہفتہ 11 مارچ کی صبح تلاش کا آپریشن شروع کیے جانے کے بعد سے پانچ مزید لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں تین بچے اور سات خواتین ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک نو دیگر افراد ابھی تک لاپتہ تھے۔

بلوچستان میں بس حادثہ، 22 افراد ہلاک

ٹریفک حادثات کیسے روکے جا سکتے ہیں؟

پاکستان میں اس طرح کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں جہاں سڑکوں وغیرہ کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ لوگوں کی طرف سے ٹریفک اور سیفٹی کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنا بھی ہے۔

ا ب ا/ک م (ایسوسی ایٹڈ پریس، مقامی میڈیا)