ٹرمپ کی فتح ریلی: پہلے ہی دن بہت سے ایگزیکٹو آرڈرز کے وعدے
20 جنوری 2025امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری پیر کے روز عہدہ صدارت سنبھالنے والے ہیں۔ وہ امریکہ کے 47ویں صدر کے لیے اپنے عہدے کا حلف پیر کی شام کو اٹھانے والے ہیں، جس کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس سے ایک روز قبل یعنی اتوار کو انہوں نے واشنگٹن کیپیٹل ون کے پاس میدان میں اپنے حامیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پر تارکین وطن کے "حملے" کو روکیں گے۔
یوکرینی جنگ: مذاکرات صرف امریکہ اور روس کے مابین، روسی مشیر
ٹرمپ نے خاص طور پر وینزویلا کے تارکین وطن کی حالیہ لہر پر وینزویلا کے 'گینگ ٹرین ڈی آراگوا' کے اراکین کو امریکہ سے نکالنے کا وعدہ کیا۔
منتخب صدر نے کہا کہ "یہ بدتمیز لوگ ہیں، اور ہمارے ملک میں جہنم برپا کر رکھی ہے۔"
اپنی وکٹری ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا، "ہم نے امریکہ کو سب سے پہلے رکھا ہے اور یہ سب کل سے شروع ہو گا۔" انہوں نے ہجوم سے کہا، "کل آپ کو ٹیلیویژن دیکھنے میں بہت مزہ آئے گا۔"
بائیڈن دور میں امریکہ، اتحادیوں کے قدم مضبوط ہوئے، سلیوان
امریکہ کے 'ہر ایک بحران' کو ٹھیک کرنے کا وعدہ
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں قوم کو درپیش "ہر ایک بحران" کو ٹھیک کرنے اور اپنی صدارت کے ابتدائی دنوں میں متعدد ایگزیکٹو آرڈرز نافذ کرنے کا وعدہ کیا۔
ٹرمپ نے کہا، "قوم کو سب سے بہترین پہلا دن، سب سے بڑا پہلا ہفتہ اور امریکی تاریخ میں کسی بھی صدارت کے پہلے 100 دن کے سب سے غیر معمولی دن فراہم کیے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے بہت سے اقدامات کو کالعدم کر دیں گے۔ توقع ہے کہ ٹرمپ پیر کے روز ہی 200 سے زیادہ ایگزیکٹو ایکشن پر دستخط کریں گے۔
ٹرمپ کی صدارت سے قبل لڑکھڑاتے ہوئے جرمنی اور فرانس
ان کا کہنا تھا، "بائیڈن انتظامیہ کا ہر بنیاد پرست اور احمقانہ ایگزیکٹو آرڈر میرے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی منسوخ کر دیا جائے گا۔"
ان کا مزید کہنا تھا، "آپ ایسے ایگزیکٹو آرڈرز دیکھنے جا رہے ہیں جو آپ کو بہت خوش کرنے والے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کو صحیح راستے پر لانا ہے۔"
پوٹن ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، کریملن
معروف قتل کے واقعات سے پردہ اٹھانے کا وعدہ
ٹرمپ اور ریلی کے دیگر مقررین نے کہا کہ منتخب صدر کو ان کے منصوبوں کے لیے واضح مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں، ٹرمپ نے نہ صرف پاپولر ووٹ حاصل کیے بلکہ الیکٹورل کالج میں بھی بھاری اکثریت حاصل کی تھی۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ امریکی صدر جان ایف کینڈی، سینیٹر رابرٹ کینڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق جو خفیہ "بقیہ ریکارڈز" ہیں، انہیں وہ عوام کے سامنے لائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی عزائم: پاناما کینال اور گرین لینڈ پر کنٹرول کی خواہش
ٹرمپ نے سن 2017-2021 میں، اپنی پہلی صدارت کے دوران، بھی ایسا ہی وعدہ کیا تھا تاہم آخر میں ان قتل سے متعلق چند خفیہ دستاویزات ہی جاری کی تھیں۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ پیر کے روز عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد "مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھنے" کے لیے کارروائی کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی صنفی تصدیق کی دیکھ بھال اور ٹرانس جینڈر کھیلوں میں شرکت کو محدود کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)