1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

يورپی يونين کا مصر ميں سرمايہ کاری کا اعلان

29 جون 2024

يورپی يونين نے مصر ميں قريب ساڑھے سات بلين ڈالر کی سرمايہ کاری کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ابتدائی اقدامات کو حتمی شکل دينے کے ليے يورپی کميشن کی صدر ارژلا فان ڈيئر لائن مصر کے دورے پر ہيں۔

https://p.dw.com/p/4hf8O
Eu-Kommisarin von der Layen besucht den Ägyptischen Präsidenten Abdel Fattah el-Sisi in Kairo
تصویر: Dirk Waem/dpa/Belga/picture alliance

يورپی کميشن کی صدر ارژلا فان ڈيئر لائن نے ہفتے کو مصری دارالحکومت قاہرہ ميں ايک کانفرنس سے خطاب کيا، جس ميں انہوں نے اعلان کيا کہ مصر  ميں يورپی بلاک کی جانب سے ايک بلين ڈالر کی سرمايہ کاری کی جائے گی۔اس موقعے پر انہوں نے کہا، ''آج مصر اور يورپ جتنے قريب ہيں، اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔‘‘ ان کے بقول يہ پارٹنرشپ يورپ اور مصر دونوں فريقين کے باہمی مفاد ميں ہے۔

فان ڈيئر لائن نے اس کانفرنس ميں يہ بھی بتايا کہ يورپی کمپنياں مصر ميں چاليس بلين ڈالر سے زائد کی سرمايہ کاری کا ارادہ رکھتی ہيں۔

یورپی یونین کی انرجی سکیورٹی، الجزائر کتنا اہم ہو سکتا ہے؟

مصری صدر السیسی کے مخالف امیدوار کو جیل کی سزا

مصری صدر سمیت متعدد عرب رہنما چین میں جمع کیوں ہو رہے ہیں؟

يورپی کميشن کی صدر کی جانب سے اس سال مارچ ميں مصر کے ليے 7.4 بلين کے مالی پيکج کا اعلان کيا گيا تھا۔ قاہرہ ميں ایک بلين ڈالر کی سرمايہ کاری کا اعلان اس ہی پيکج کا حصہ ہے۔ اس کے تحت دی گئی رقوم کو ماحول دوست توانائی، مينوفيکچرنگ اور فوڈ سکيورٹی جيسے سيکٹرز ميں لگايا جائے گا۔ ارژلا فان ڈيئر لائن نے کہا کہ ان رقوم سے مصر اپنے اصلاحاتی ايجنڈے کو آگے بڑھا سکے گا۔ انہوں نے مزيد کہا کہ اس سرمايہ کاری کے ذريعے کاروبار کے ليے بہتر ماحول پيدا ہو گا اور ملازمت کے مواقع بڑھيں گے۔

يورپی کميشن کی صدر ارژلا فان ڈيئر لائن کے ہمراہ نيبرہوڈ کمشنر اوليور وارہيلی اور کمشنر برائے اقتصاديات ولاديس ڈومبرووسکس بھی ہيں۔ يہ وفد مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔

Ägyptens Präsident Abdel Fattah El-Sisi
تصویر: Amr Nabil/ASSOCIATED PRESS/picture alliance

قاہرہ ميں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السيسی نے کہا کہ يہ کانفرنس اور اس ميں ہونے والی پيش رفت يہ ثابت کرتی ہے کہ يورپی يونين اور مصر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہيں اور اپنے ان ارادوں کو عملی جامعہ پہنا رہے ہيں۔ ان کے بقول يہ اس سلسلے کے ابتدائی اقدام ہيں۔

السيسی نے مزيد کہا، ''يہ کانفرنس بين الاقوامی اور علاقائی بحرانوں کے درميان ايک نازک وقت پر منعقد ہو رہی ہے۔ مصر نے ثابت کر ديا ہے کہ مشترکہ چيلنجز سے نمٹنے ميں وہ ايک قابل بھروسہ ساتھی ہے، جو سلامتی اور استحکام کے ليے پر عزم ہے۔‘‘

مصر اور اسرائیل کے تعلقات رفح پر حملے سے خطرے کی زد میں

ع س / م ا (ڈی پی اے)