1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نہر سوئز مسلسل بند: پھنسا ہوا کارگو شپ جلد پھر سفر میں ہو گا

27 مارچ 2021

نہر سوئز میں پھنسے ہوئے بحری جہاز کی مالک کمپنی کے مطابق اس شپ کو نقصان نہیں پہنچا اور وہ جلد اپنا سفر بحال کر دے گا۔ یہ مال بردار بحری جہاز گزشتہ منگل سے اس نہر میں پھنسا ہوا ہے، جس کی وجہ سے بحری ٹریفک رکی ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3rGZD
Ägypten | Suezkanal blockiert | Containerschiff Ever Given
تصویر: Mohamed Elshahed/AP Photo/picture-alliance

نہر سوئز میں پھنسے ہوئے اس بہت بڑے کارگو شپ کا نام 'ایور گیوون‘ ہے۔ اس کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ آج ہفتے کے روز یہ کسی بھی وقت ایک بار پھر پانی کی سطح پر تیرنا شروع کر دے گا اور اپنا سفر دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

ایور گعوون (Ever Given) اس مصروف آبی گزرگاہ میں قدرے ٹیڑھی پوزیشن میں پھنسا ہوا ہے۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے نہر سوئز کے دونوں طرف سینکڑوں سامان بردار بحری جہاز رکے ہوئے ہیں اور اپنی منازل کی جانب سفر جاری رکھنے کے انتظار میں ہیں۔

نہر سوئز میں کنٹینر شپ پر ’دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام‘

بحری جہاز سفر کے قابل ہے

ایور گیوون کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جہاز نہر سوئز میں پھنسا ہوا ضرور ہے لیکن اس کے اندر پانی داخل نہیں ہوا اور اس کے بیرونی آلات بھی مناسب اور ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ جونہی یہ پانی کی سطح پر تیرنے کی پوزیشن میں آیا، تو یہ دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کر دے گا۔

Ägypten | Suez Kanal Stau
نہر سوئز مین داخل ہونے کے منتظر سامان بردار بحریئ جہازتصویر: Mohamed Abd El Ghany/REUTERS

یہ بات اس جہاز کی مالک کمپنی کے صدر یوکیٹو ہیگاکی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے وہاں رکے ہوئے تمام سامان بردار بحری جہازوں کے انتظامی اداروں، کارکنوں اور ملکیتی کمپنیوں سے اس رکاوٹ پر معذرت بھی کی ہے۔

نہر سوئز ہی کا نہیں مصری معیشت کا بھی ’نیا جنم‘

درجنوں مال بردار جہازوں کو تاخیر کا سامنا

نہر سوئز میں ایور گیوون نامی کارگو شپ منگل تیئیس مارچ سے پھنسا ہوا ہے۔ اس پر کئی کنٹینرز لدے ہوئے ہیں۔ نہر سوئز دنیا میں تجارتی مال برداری کی ایک انتہائی مصروف گزرگاہ ہے۔ ایور گوین کے پھنس جانے سے نہر کے دونوں جانب دو سو سے زائد کارگو شپ اور آئل ٹینکرز آگے بڑھنے سے قاصر ہیں۔

ایور گیوون کے ٹیکنیکل مینیجر کا کہنا ہے کہ اب تک جہاز کو واپس پانی پر تیرنے کے قابل بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ اس کو کھینچ کر وہاں سے باہر نکالنے کے لیے جہاں وہ پھنسا ہوا ہے، دو اضافی بحری جہاز اتوار کو اس جگہ تک پہنچیں گے تا کہ ایور گیوون کو کھینچ کر نکالا جا سکے۔

’دو سمندروں کو جوڑنے والا عجوبہ‘: نہر سوئز کے ڈیڑھ سو سال

مصر میں سے گزرنے والی نہر سوئز بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو ملاتی ہے۔ اس نہر کی لمبائی ایک سو ترانوے کلومیٹر (ایک سو بیس میل) ہے۔ اس کا باضابطہ افتتاح سترہ نومبر سن 1869 کے روز ہوا تھا۔

ع ح / م م (اے ایف پی، اے پی)