1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستآرمینیا

نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند ہتھیار ڈالتے ہوئے

23 ستمبر 2023

نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند ہفتے کے روز ہتھیار ڈال کر آذربائیجان کے حکام سے امن بات چیت میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل آذری حکومت نے ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/4Wj4L
Armenien-Aserbaidschan-Konflikt | Berg-Karabach-Region
تصویر: Russian Defence Ministry/AFP

آذربائیجان کی فوج کے تیز رفتار آپریشن اور ہتھیار ڈالنے والے علیحدگی پسندوں کے لیے عام معافی کے اعلان کے بعد ہفتے کے روز آرمینیائی نسل علیحدگی پسندوں نے آذری حکام کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔ اگر یہ سیزفائر قائم رہتا ہے تو قفقاذ خطے کے اس طویل تنازعے کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔ سابقہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ کا خطہ مسلسل کشیدگی کا باعث رہا ہے۔ گزشتہ برس اس علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بھی ہوئی تھی۔ تاہم آذربائیجان کی جانب سے اس علاقے پر قبضے اور محاصرے کے بعد آرمینیا نے نگورنوکاراباخ پر آذربائیجان کی ملکیت تسلیم کر لی تھی۔

آرمینیا آذربائیجان: سرحدی جھڑپوں کے دوران تقریبا ًسو فوجی ہلاک

ترکی آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی فوج کا انخلا چاہتا ہے

جمعے کے روز ماسکو حکومت نے تصدیق کی تھی کہ باغی سب سے پہلے اپنے ہتھیار ڈالیں گے اور یہ عمل رواں ویک اینڈ تک جاری رہے گا۔ اس عمل میں روسی امن مشن معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔

Armenien | Hilfsgüter für Bergkarabach
عالمی برادری آرمینیائی نسل باشندوں کی سلامتی سے متعلق خدشات کا اظہار کر رہی ہےتصویر: Alexander Patrin/TASS/IMAGO

دوسری جانب جرمنی نے مطالبہ کیا ہے کہ نگورنوکاراباخ کے پہاڑی خطے میں بسنے والے عام شہریوں کے حقوق کی یقینی بنائے جائیں۔ بین الاقوامی برادری کو خدشات ہیں کہ اس خطے میں بسنے والے آرمینائی نسل باشندوں کو شدید نوعیت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

امریکی کانگریس کا ایک وفد آرمینیا کے وزیراعظم نِکول پاشینیان سے ملاقات کر رہا ہے۔ آرمینیا میں قائم امریکی سفارت خانے کے مطابق اس ملاقات میں آذربائیجان کے حالیہ عسکری اقدامات اور ان کا ناگورنوکاراباخ کی آرمینیائی آبادی پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آرمینیا بھی رفتہ رفتہ روس سے دور

کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعے میں آرمینیا اور آذربائیجان، دونوں ایک دوسرے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ رواں ہفتے آذربائیجان کے عسکری آپریشن کی وجہ سے ہزاروں آرمینائی نسل باشندوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

Armenien-Aserbaidschan-Konflikt | Berg-Karabach-Region
روسی فوج اس عمل کی نگرانی کر رہی ہےتصویر: Irakli Gedenidze/REUTERS

یہ بات اہم ہے کہ آذربائیجان نے نگورنوکاراباخ کو آرمینیا سے ملانے والی واحد سڑک بند کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں شہری نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ بین الاقوامی برادری دباؤ ڈال رہی ہے کہ آذربائیجان یہ سڑک جلد از جلد کھولے۔

ع ت، ا ا (اے ایف پی)