1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہافریقہ

نائجیریا میں درجنوں مغوی طلبہ کو تین ماہ بعد رہائی مل گئی

27 اگست 2021

نائجیریا کی ریاست نائجر میں ٹیگینا کے ایک مدرسے سے 30 مئی کو 136بچوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔ پندرہ بچے جون میں اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوگئے تھے، چھ کی موت ہو گئی تھی جبکہ باقی کو اب رہائی مل گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3zYKl
Nigeria Erneuter Entführungsversuch von Schulkindern in Katsina
(فائل فوٹو)تصویر: Kola Sulaimon/AFP

نائجیریا میں تاوان وصول کرنے کے لیے بچوں اور طلبہ کے بڑے پیمانے پر اغوا کے واقعات میں حالیہ مہینوں میں کافی تیزی آئی ہے۔

متعلقہ مدرسے کے صدر مدرس ابوبکر الحسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہا کیے گئے طلبہ کی حقیقی تعداد کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم ”اب کوئی بھی طالب علم اغوا کاروں کی قید میں نہیں ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو گاڑیوں کے ذریعے واپس ان کے گھروں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنے طلبہ رہا کیے گئے ہیں۔

فتحی عبدالحئی نامی ایک شخص، جن کی 18سالہ بیٹی اور 15سالہ بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا، نے بتایا کہ ان کے دونوں بچے آزاد کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

Symbolbild Entführungen von Frauen und Mädchen in Nigeria
تصویر: AFP/Getty Images/P. U. Ekpei

نائجیریا میں طلبہ کے اغوا کے اتنے زیادہ واقعات کیوں؟

بھاری ہتھیاروں سے لیس مجرموں کے ایک گروہ نے ٹیگینا میں 30 مئی کو ایک مدرسے پر حملہ کیا تھا۔ حملہ آور وہاں زیر تعلیم تقریباً ڈیڑھ سو بچوں میں سے 136کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مدرسے کے عہدیداروں کے مطابق 15 بچے جون میں اغوا کاروں کے چنگل سے نکل جانے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ چھ بچوں کی دوران قید موت واقع ہو گئی تھی۔

جولائی میں اغواکاروں نے اس شخص کو یرغمال بنا لیا تھا، جسے لوگوں نے طلبہ کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے زر تاوان دے کر بھیجا تھا۔ متاثرہ والدین اور مدرسے کی انتظامیہ نے اپنی اپنی جائیدادیں حتیٰ کہ مدرسے کی زمین فروخت کر کے پیسے جمع کیے تھے لیکن اغواکاروں نے بعد میں کہا تھا کہ یہ رقم کافی نہیں تھی۔

نائجیریا میں مدرسے کے درجنوں طلبہ کو اغوا کر لیا گیا

نائجیریا میں گزشتہ دسمبر سے ہی مختلف اسکولوں اور کالجوں پر حملے کر کے طلبا طالبات کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی نائجیریا میں دسمبر سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کا اغوا کیا جا چکا ہے۔ کدونا، کاٹسینا، نائجر اور زمفارا کی ریاستوں میں اغوا کے واقعات سب سے زیادہ پیش آ رہے ہیں۔

اغوا کے ان بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے اور طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے حکام کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نائیجیریا میں سینکڑوں اغوا شدہ طالبات بازیاب

صدر محمدو بخاری نے گوکہ ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی اور فضائی حملوں کے احکامات دیے ہیں تاہم اغوا کارو ں کے حملوں کا سلسلہ رک نہیں سکا۔ بعض ریاستی حکومتوں نے مجرموں کو معافی دینے کی پیش کش بھی کی تاہم اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ج ا / م م (اے ایف پی، اے پی)