1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مکاؤ میں معروف فنکاروں کی یادگاری اشیاء کا نیلام

23 اگست 2010

مکاؤ برسوں یورپی ملک پرتگال کی ایک نوآبادی رہا ہے۔ 1999ء سے مکاؤ کا انتظامی و ملکیتی کنٹرول چین کے پاس ہے۔ لیکن یہ اپنے جواخانوں اور ہوٹلوں کی وجہ سے اب بھی عالمی شہرت کا حامل ہے۔

https://p.dw.com/p/OthE
مارلین منرو کا شمار اپنے دور کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھاتصویر: AP

مکاؤ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال اکتوبر میں چند نادر و نایاب اشیاء کا نیلام عام کریں گے۔ ان میں مشہور اور خوبرو امریکی اداکارہ مارلین منرو کا ایک بریزئر، کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کا سیاہ رنگ کا دستانہ، امریکی لیجنڈری گلوکار ایلوس پریسلے کا بال اور ناگہانی موت کے منہ میں جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کا گاؤن شامل ہے۔ ان کے علاوہ میوزیکل بینڈ بیٹلز کی بھی کچھ یادگاری اشیاء کو نیلام کیا جائے گا۔ یہ نیلام نواکتوبر کو مکاؤ کے مشہور ہوٹل Ponte 16 ہو گا۔ اس نیلام کا منتظم ادارہ جولیئن آکشن ہے۔

Sands Casino in Macau
مکاؤ اپنے جواخانوں اور ہوٹلوں کی وجہ سے عالمی شہرت کا حامل ہےتصویر: AP

پرل دریا کے ڈیلٹا کے پہلو میں واقع مکاؤخطے کی عالمی سطح پر اپنی ایک خاص شناخت ہے۔ ٹیکسٹائل اور کھلونے سازی اس علاقے کی ایک بڑی صنعت ضرور ہے لیکن وجہ شہرت یہاں کے مشہور اور بڑے جوا خانے اور نائٹ کلبس ہیں۔

نیلام کے لئے اشیاء میں شامل شہزادی ڈیانا کا برگنڈی رنگت والا گاؤن ہے۔ یہ گاؤن انہوں نے سن 1989 کو ایک خصوصی تقریب میں پہنا تھا۔ ایلوس پریسلے کا بال ان کے نائی نے فراہم کیا ہے۔ مائیکل جیکسن کے دستانے پر کرسٹل جڑا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ دستانہ ایک لاکھ ڈالر تک بک جائے گا۔ مارلین منرو کی برا کو منتظمین انتہائی قیمتی سرمایہ خیال کرتے ہیں اور ان کے خیال میں یہ بہت زیادہ رقم میں بک سکتی ہے۔ یہ باڈس سیاہ رنگت کی ہے اور لیس سے سجی ہے۔

اس نیلامی کے بارے میں خصوصی پروموشنل پیکجز تیار کر لئے گئے ہیں۔ ان پیکجزکو امریکہ، کینیڈا اور یورپی ملکوں سمیت چلی، برازیل اور ارجنٹائن میں متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں