1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مونٹی نیگرو میں عام انتخابات، یورپی یونین میں داخلہ مرکزی موضوع

14 اکتوبر 2012

بلقان خطے کے ملک مونٹی نیگرو میں اتوار کے روز عوام نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہ انتخابات اس لیے اہم ہیں کیونکہ نئی حکومت یورپی یونین میں داخلے کے لیے جاری مذاکرات کی قیادت کرے گی۔

https://p.dw.com/p/16Pr8
تصویر: picture-alliance/dpa

اتوار کے روز ملک کے پانچ لاکھ 14 ہزار اہل ووٹروں نے پارلیمان کی 81 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے۔ ان انتخابات میں 13 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا تاہم عوامی جائزوں کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل سب سے بڑی جماعت DPS ممکنہ طور پر ان انتخابات میں بھی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ یہ جماعت سن 2006ء میں ملک کی سربیا سے مکمل آزادی کے بعد سے اب تک حکومت میں شریک رہی ہے۔ اس وقت بھی یہ سینٹر لیفٹ جماعت اس وقت دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کر رہی ہے۔

Wahlen in Montenegro
اپوزیشن جماعتیں حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرتی ہیںتصویر: dapd

DPS کے مقابلے میں سب سے اہم جماعت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ہے۔ ملک کو درپیش معاشی بحران کی وجہ سے انتخابات کا مرکزی موضوع ملکی معیشت میں بہتری کے وعدے ہی رہا۔ تاہم یورو زون کرنسی کو لاحق بحران اور ملک کی بطور رکن ریاست یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے بھی ملکی سطح پر خاصی بحث دیکھی گئی۔

عوامی جائزوں کے مطابق حکمران اتحاد 47 فیصد ووٹ حاصل کر سکتا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو 40 فیصد کے قریب ووٹ ملنے کی توقع ہے۔ Djukanovic کی سربراہی میں DPS نے اب تک تمام ملکی انتخابات جیتے ہیں۔ 50 سالہ Djukanovic ملک کی آزادی سے اب تک وزیراعظم اور صدر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ بلقان ریاستوں میں DPS وہ واحد جماعت ہے جو ملکی آزادی کے بعد سے اب تک ہر بار برسراقتدار رہنے میں کامیاب رہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں DPS حکومت پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتی ہیں۔ ان جماعتوں کا یہ بھی اعتراض ہے کہ حکومت سربیا سے تعلقات میں مضبوطی پیدا کر کے ایک طرف تو ملکی آزادی کو کمزور کر رہی ہے اور دوسری جانب ملک میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ مونٹی نیگرو میں بے روز گاری کی شرح 20 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔

at /ij (AFP)