1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'موسمیاتی تباہ کاریوں کا توڑ سفارتکاری سے ہی ممکن ہے'

سلیم شیخ
3 اکتوبر 2019

پاکستان میں یورپی یونین کی نئی نامزد کردہ سفیر اندرولا کامینارا نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں موسمیاتی سفارتکاری کا اہم کردار ہے۔

https://p.dw.com/p/3Qgg2
Klimawandel | Symbolbild
تصویر: picture-alliance/dpa/Geisler-Fotopress

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندری سطح میں اضافہ، کہیں شدید سیلاب کے واقعات تو کہیں خشک سالی نے انسان  اورجنگلی حیات کے لیےخطرات بڑھا دیے ہیں۔ لیکن ماحول کے تحفظ پر کام  کرنے والوں کے نزدیک اس کا حل بھی انسانوں کو ہی تلاش کرنا ہے جس کے لیے تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔

Frankreich Paris | Protest der Polizei gegen schlechte Arbeitsbedingungen
تصویر: Reuters/C. Hartmann

پاکستان میں یورپی یونین کی نئی نامزد کردہ سفیر اندرولا کامینارا نے اسلام آباد میں چند روز پہلے یورپی یونین کلائمیٹ ڈپلومیسی ویک کے حوالے سے منعقدہ کردہ ایک تقریب میں کہا کہ یورپین یونین سال 2015 کے پیرس میں طے پانے والے عالمی موسمیاتی معاہدے کی ہر سطح پر پاسداری کے لیے کوشاں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ، "پاکستان، بھارت اور نیپال سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک کو ایک جیسے موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے اور یورپی یونین ان ممالک میں موسمیاتی سفارتکاری کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔"

Polen COP24 | Malik Aslam Amin
تصویر: Saadullah

 موسمیاتی تبدیلی پر وزیراعظم پاکستان کے مشیر ملک امین اسلم نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ پاکستان اُن ممالک کی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہے جو عالمی حدت کے باعث موسمیاتی تباہ کاریوں سے سب سے متاثر ہورہے ہیں، جبکہ عالمی حدت کا سبب بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نےکہا  کہ ماحولیاتی چیلنجوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔   

ملک امین اسلم نے  مزید کہا کہ، "موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ امیر ممالک جو حقیقت میں موسمیاتی تبدیلی کے ذمیوار ہیں، ان کو پاکستان، نیپال اور بنگلادیش  جیسے ترقی پزید مملک کی مالی و تکنیکی مدد کرنی چاہیے۔"

SOS-Signal aus Palmenbäumen
تصویر: picture-alliance/Cover Images/E. Zacharevic

دنیا کے مختلف ممالک میں یورپین یونین سال میں دو بار کلائمیٹ ڈپلومیسی ویک مناتا ہے، جس کا خاص مقصد عالمی سطح پر موسمیاتی تبیدلی کے منفی اثرات میں سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سال کا دوسرا یورپی یونین کلائمیٹ ڈپلومیسی ویک  چوبیس ستمبر سے چھہ اکتوبر تک منایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے اس سال یہ ہفتہ ستائیس مئی سے نو جون تک منایا گیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید