1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موریا پناہ گزین نئے کیمپوں میں منتقل

20 ستمبر 2020

یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا کیمپ میں آتشزدگی کے بعد تقریباﹰ 9000 پناہ گزینوں کو نئے عارضی کمیپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعدد مہاجرین خوفزدہ ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لیے لیسبوس میں پھنس کر رہ جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/3ikGI
Griechenland Lesbos | Umzug in neues Lager Kara Tepe
تصویر: Petros Giannakouris/AP/picture alliance

یونانی حکومت کے مطابق موریا مہاجر کیمپ میں مقیم کل 12000 پناہ گزینوں میں سے تقریباﹰ تین چوتھائی افراد نئی پناہ گاہوں میں  منتقل کردیے گئے ہیں۔

یہ پناہ گزین موریا کیمپ میں آگ لگنے کے بعد سے بے گھر ہوگئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد لیسبوس کے گرد و نواح میں سڑکوں پر رہنے مجبور  تھے جبکہ  ان کے پاس پینے کے صاف پانی اور خوراک تک رسائی بھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے: موریا کیمپ: یورپ کی مہاجرین کے بحران میں ناکامی کی علامت

علاوہ ازیں 9 ستمبر کو آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ لگنے کے سبب کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ یونان میں مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ موریا میں افغانستان، شام اور مختلف افریقی ممالک کے ہزاروں افراد مقیم تھے۔

حکام کےمطابق گزشتہ روز نئے کیمپ میں تقریباﹰ 9000 افراد کو منتقل کردیا گیا۔

کورونا وائرس ٹیسٹنگ

پناہ گزینوں کے نئے کیمپ میں داخل ہونے والے افراد کی رجسٹریشن کے بعد نئےکورونا وائرس کے لیے ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔  اس دوران کم از کم 214 پناہ گزینوں کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں ان کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے: مجبور انسانیت اور جرمنی کا المیہ

یونانی پولیس جمعرات 17 ستمبر سے پناہ گزینوں کو نئی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن بعض پناہ گزینوں کی جانب سے اس عمل پر مزاحمت  بھی ظاہر کی گئی کیونکہ ان کو خدشہ ہے کہ وہ لیسبوس میں مستقل طور پر پھنس کر رہ جائیں گے۔

Griechenland Lesbos | Kara Tepe: Geflüchtete in provisorischen Zelten
تصویر: Henning Goll/DW

ابتدائی تحقیقات کے مطابق موریا کیمپ کے رہائشیوں نے انتظامیہ سے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے نفاذ پر جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر آگ جان بوجھ کر لگائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیے: موریا کیمپ کے مہاجرین کی عارضی خیمہ بستیوں میں منتقلی

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے یونان کو متنبہ کیا ہے کہ یہ نئے کیمپ صرف عارضی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز کہا، ’’پناہ کی جو سہولیات ہنگامی صورتحال کے دوران مناسب سمجھی جاسکتی ہیں وہ طویل مدت کے لیے مناسب نہیں ہوسکتیں۔‘‘

ع  آ /  ع ب (روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)

موریا کیمپ کے پناہ گزین سراپا احتجاج

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں