مشرف کا استعفی ، جمہوریت کی فتح
18 اگست 2008اشتہار
سابق صدر مشرف کی یوان صدر سے براہ راست تقریر ،جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں ،کے بعد مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف اپنے سیاسی ساتھیوں کے ہمراہ زرداری ہاوس پہنچے اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کرنا شروع کیا تو دوسری طرف اتحادی سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے میٹھائیاں تقسیم کیں اور پرویز مشرف کےخلاف نعرہ بازی کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پرویز مشرف کے اس اعلان کے بعد کہا کہ یہ تمام قوم کے لئے خوشی کا دن ہے اور اب جلد ہی معزول عدلیہ کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی۔