1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماحولیاتی صحافت کی ورکشاپس، درخواست اور طریقہء کار

15 اپریل 2021

ڈی ڈبلیو اکیڈمی کی ماحولیاتی صحافت کی تربیتی ورکشاپس کے لیے درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات اس مضمون کے ساتھ موجود لنکس کے ذریعے پی ڈی ایف فائلز کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/3riKr
Ecofrontlines Teaser

ڈی ڈبلیو اکیڈمی بین الاقوامی سطح پر میڈیا کی ترقی کے لیے کوشاں ایک کلیدی جرمن تنظیم ہے۔ ڈی ڈبلیو اکیڈمی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے نوجوان صحافیوں کے لیے ایک ورکشاپ سیریز کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ ورکشاپس 'ماحولیاتی صحافت: انڈو پیسیفک خطے کے بڑے دریا، زندگی اور تنازعات دونوں کا منبع‘ نامی پراجیکٹ کا حصہ ہیں، جس کے لیے مالی وسائل جرمنی کے وفاقی دفتر برائے خارجہ امور نے مہیا کیے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی میڈیا سے جڑے صحافیوں کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر ماحولیاتی امور سے متعلق موبائل ویڈیو اسٹوریز کی پروڈکشن میں معاونت کرنا ہے۔

اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست اردو یا انگریزی میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اردو یا انگریزی میں مکمل طریقہء کار، ضوابط، درخواست اور پروپوزل فارم اس مضمون کے نیچے دیے گئے لنکس کے ذریعے PDF فائلز کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں دونوں زبانوں میں بالترتیب تین تین پی ڈی ایف فائلز موجود ہیں، جن میں سے  (ایک انگریزی اور ایک اردو میں) درخواستوں سے متعلق مکمل قواعدو ضوابط اور طریقہ کار پر مبنی ہے۔ اسی طرح درخواست اور اسٹوری پروپوزل فارم بھی اردو اور انگریزی میں پی ڈی ایف فائلز کی صورت میں موجود ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے لیے آپ کسی ایک زبان کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر پی ڈی ایف فائل کی بجائے آن لائن ہی درخواست پُر کرنا چاہتے ہیں، تو اس لنک کا استعمال کریں۔

https://forms.gle/bVCjrqMt49vcydFi8

 تاہم واضح رہے کہ کسی ابہام یا تنازعے کی صورت میں فارم، اسٹوری پروپوزل یا قواعد و ضوابط کے لیے انگریزی ورژن کو معیار سمجھا جائے گا۔ مطلوبہ دستاویزات نیچے ’’ڈاؤن لوڈز‘‘ کے مقام سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔