1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

لاس اینجلس: آگ کے سبب ہلاکتیں 16، ٹرمپ کی تنقید

12 جنوری 2025

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے میں نااہلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4p4uf
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے میں نااہلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔تصویر: Carlos Barria/REUTERS

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، ’’ایل اے (لاس اینجلس) میں اب بھی آگ بھڑک رہی ہے۔ نااہل سیاست دانوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اسے کیسے بجھایا جائے۔‘‘

کیلیفورنیا: جنگلاتی آگ کی تباہی کی تفتیش کے مطالبات

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا، ''یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین تباہیوں میں سے ایک ہے۔ وہ آگ بجھا نہیں سکتے۔ ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘‘

سرکاری حکام کے مطابق لاس اینجلس کے قرب وجوار میں چھ مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق لاس اینجلس کے قرب وجوار میں چھ مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ سے اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔تصویر: Jae C. Hong/AP Photo/picture alliance

لاس اینجلس میں جس تیزی اور شدت سے آگ پھیلی، وہ آگ بجھانے کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک امتحان ثابت ہوئی ہے، ساتھ ہی اس صورتحال نے ایسی کسی آفت سے نمٹنے کے لیے ریاست کی تیاریوں کے بارے میں سوالات اور تنقید کو جنم دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں واپسی سے صرف ایک ہفتہ قبل ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیوِن نیوسم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ آتشزدگی کے جواب میں ناکام رہے ہیں۔

دریں اثنا گیوِن نیوسم نے ٹرمپ کو لاس اینجلس کا دورہ کرنے اور ان کے ساتھ تباہی کا جائزہ لینے کی دعوت دی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق لاس اینجلس کے قرب وجوار میں چھ مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ سے اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

ایک ہیلی کاپٹر آگ پر پانی برسا رہا ہے۔
فائر فائٹرز کی جرات مندانہ کوششوں کے باوجود  آگ پر بھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔تصویر: Patrick T. Fallon/AFP/Getty Images

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ''ہزاروں شاندار گھر ختم ہو چکے ہیں اور مزید بہت سے جلد ہی تباہ ہوجائیں گے۔ ہر طرف موت ہی موت ہے۔‘‘

فائر فائٹرز کی جرات مندانہ کوششوں کے باوجود  آگ پر بھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کے باعث رہائشی علاقے کھنڈرات میں تبدیل

ا ب ا/ک م (اے ایف پی، روئٹرز)