1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلجرمنی

جرمنی قطر ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کر گیا

12 اکتوبر 2021

فٹ بال کا اگلا ورلڈ کپ سن 2022 میں خلیجی ریاست قطر میں کھیلا جائے گا۔ جرمنی ٹیم شمالی مقدونیہ کو شکست دینے کے بعد اس عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/41ZeX
World Cup - UEFA Joshua Kimmich und Leon Goretzka feiern den Sieg über Rumänien
تصویر: Fabian Bimmer/REUTERS

پیر گیارہ اکتوبر کو جرمنی کا میچ شمالی مقدونیہ کے ساتھ تھا اور اس میں جرمن ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے  فتح حاصل ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی سن 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر گیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم ہے۔ مبصرین کے مطابق شمالی مقدونیہ کے خلاف جیت اور عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر جرمن ٹیم کے کوچ ہانسی فلِک کے اعتماد میں یقینی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ یہ میچ شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیے میں کھیلا گیا تھا۔

 گروپ جے کی لیڈر بھی جرمن ٹیم ہے اور اس کے تیئیس پوائنٹس ہیں۔ اسی گروپ میں دوسری پوزیشن پر رومانیہ کی ٹیم ہے اور اس کے تیرہ پوائنٹس ہیں۔

WM Qualifikation Nordmazedonien - Deutschland
اٹھارہ سالہ جرمن فٹ بالر جمال موسیالا (بائیں جانب) گول کرتے وقتتصویر: Boris Grdanoski/AP Photo/picture alliance

شمالی مقدونیہ سے ہار کا بدلہ

پیر گیارہ اکتوبر کو جرمنی کی شمالی مقدونیہ پر جیت کو اُس شکست کا بدلہ قرار دیا گیا ہے، جو رواں برس کے اوئل میں جرمنی کو اسی حریف سے ملی تھی۔ شمالی مقدونیہ نے جرمن ٹیم کو اس کے ملک میں ایک کے مقابلے میں دو گول کر کے شکست سے دوچار کیا تھا۔ اب تک کھیلے جانے والے آٹھ میچوں میں جرمن ٹیم سات میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

فٹ بال کے ’دیوتا‘ بیماری کے سامنے لاچار

جرمن کوچ ہانسی فلِک کا کہنا ہے کہ یہ جیت جرمن ٹیم کے مثبت رویے کی عکاس ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی مقدونیہ کے خلاف دوسرے میچ میں جیت سے ان کی ٹیم نے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا ہے، جو کھلاڑیوں کے پُراعتماد ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔

WM Qualifikation Nordmazedonien - Deutschland Timo Werner
ٹیمو ویرنر جرمنی کے لیے اپنا دوسرا گول کرنے کے بعد ساتھ کھلاڑی سے ملتے ہوئےتصویر: Boris Grdanoski/AP Photo/picture alliance

جرمن ٹیم کے چار گول

جرمن ٹیم کی جانب سے شمالی مقدونیہ کے خلاف مڈ فیلڈر کائے لوکاس ہاورٹس اور اٹھارہ سالہ اٹیکر جمال موسیالا نے ایک ایک گول کیا۔  دو گول ٹیمو وارنر نے سترہویں اور تہترہویں منٹ میں کیے۔ میچ کے چاروں گول دوسرے ہاف میں کیے گئے۔ اس میچ کے دوران جرمن ٹیم نے بال پر پچھتر فیصد اپنا کنٹرول رکھا اور مخالف ٹیم کو کافی حد تک بے بس کر دیا تھا۔

نیمار کی اپنے مداحوں سے معذرت

گیارہ اکتوبر کو کھیلے جانے بقیہ میچ

رومانیہ نے آرمینیا کو ایک گول سے ہرایا۔ کروشیا اور سلوواکیہ کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ ترکی کی ٹیم نے لیٹویا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔

یہ امر اہم ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں بتیس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اکتیس ٹیموں کو کوالیفائی کرنے کی ضرورت ہو گی جب کہ قطر پہلے ہی میزبان کی حیثیت میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

WM Qualifikation Nordmazedonien - Deutschland ENDSTAND
جرمن فٹ بال ٹیم نے شمالی مقدونیہ کو صفر کے مقابلے پر چار گول سے ہرایاتصویر: Nikolay DOYCHINOV/AFP

اب تک صرف دو ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ان میں ایک میزبان قطر اور دوسری جرمنی کی ٹیم ہے۔ ورلڈ کپ کھیلنے کا حق حاصل کرنے کی دوڑ میں دنیا کی کُل دو سو نو ٹیمیں شامل ہیں اور اس مرحلے میں مجموعی طور پر چھ سو گیارہ میچ کھیلیں جائیں گے۔

فٹ بال ورلڈ کپ ختم مگر روہنگیا اب بھی اس ’بخار‘ میں مبتلا

یہ ورلڈ کپ اکیس نومبر سے شروع ہو کر اٹھارہ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

ع ح/ع ا (اے ایف پی)