1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال: جرمنی کو امريکا کے ہاتھوں شکست

3 جون 2013

امريکا کی قومی فٹ بال ٹيم نے گزشتہ روز کھيلے جانے والے ايک انٹرنيشنل فرينڈلی ميچ ميں جرمنی کی قومی ٹيم کو تين کے مقابلے ميں چار گول سے شکست دی۔ اس ميچ کے ليے جرمن ٹيم کو اس کے کئی اہم کھلاڑيوں کی خدمات حاصل نہ تھيں۔

https://p.dw.com/p/18ieU
تصویر: picture-alliance/dpa

امريکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے آر ايف کے اسٹيڈيم ميں اتوار کو کھيلے گئے اس دوستانہ ميچ ميں مجموعی طور پر سات گول اسکور کيے گئے اور يہی وجہ ہے کہ شائقين کے نقتہ نظر سے يہ ميچ تفريح سے بھرپور رہا۔

نوے کی دہائی کے شاندار اسٹرائيکر يرگن کلينسمان
نوے کی دہائی کے شاندار اسٹرائيکر يرگن کلينسمانتصویر: dapd

امريکا کے ليے ميچ کا پہلا گول کھيل کے تيرہويں منٹ ميں جوزی آلٹیڈور نے کيا جب کہ چار ہی منٹ بعد جرمن گول کيپر کی ايک غلطی کے سبب امريکا نے دو گول کی برتری حاصل کر لی۔ جرمنی کی جانب سے پہلا گول ہائيکو ويسٹرمان نے ميچ کے 51 ویں منٹ ميں کيا۔ بعد ازاں ميزبان ٹيم کے ليے کلينٹ ڈيمپسی نے دو شاندار گول اسکور کيے اور ايک موقع پر امريکا کی ٹيم کو اپنی حريف جرمنی کے ٹيم پر ايک کے مقابلے ميں چار گول کی برتری حاصل تھی۔ تاہم ميچ کے اختتام کی جانب تھا کہ جرمن ٹيم نے بھرپور جوابی کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول کر کے اسکور لائن کو قدرے بہتر صورت دے دی۔

يہ امريکا کی فٹ بال ٹيم کے کوچ يرگن کلينسمان کی اپنے سابقہ ملک يعنی جرمنی کے خلاف پہلی کاميابی تھی۔ کلينسمان پہلے جرمن شہری تھے۔ وہ سن 1990ء ميں فيفا ورلڈ کپ جيتنے والی مغربی جرمنی کی ٹيم ميں اسٹرائيکر کی حيثيت سے کھيلے تھے۔

اتوار کو ہی کھيلے جانے والے ديگر فرينڈلی ميچز ميں انگلينڈ اور برازيل کے درميان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جب کہ جنوبی افريقہ نے ليسوتھو کو صفر کے مقابلے ميں دو گول سے اور آئرلينڈ نے جورجيا کو صفر کے مقابلے ميں چار گول سے ہرايا۔ کيمرون اور يوکرائن کے درميان کھيلا جانے والا دوستانہ ميچ بغير کسی گول کے برابر رہا۔

واشنگٹن ميں يہ ميچ يو ايس ساکر فيڈريشن کے ايک سو سال مکمل ہونے کی تقريبات کے سلسلے ميں کھيلا گيا۔ اگلے بارہ دنوں کے دوران امريکی ٹيم کو تين ورلڈ کپ کواليفائنگ ميچز کھيلنے ہيں۔

(as/at (Reuters