1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فضول باتیں مت کریں، پوپ کا نائیوں کو مشورہ

30 اپریل 2019

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے ہیئر ڈریسرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ادھر اُدھر کی باتوں سے اجتناب برتیں۔

https://p.dw.com/p/3HgYq
Vatikan Papst Franziskus
تصویر: picture-alliance/ZUMA Wire/E. Inetti

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے ہیئر ڈریسرز سے کہا ہے کہ وہ بال کاٹتے ہوئے خواہ مہ خواہ کی باتیں کرنے سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہیئر ڈریسر 16 ویں صدری کے سینٹ کو مثالیہ سمجھیں، جو بال کاٹنے کے علاوہ بیماروں کا علاج بھی کرتے تھے۔

’مسائل کے سمندر‘ کا مقابلہ کریں، ہمت نہ ہاریں: پوپ فرانسس

’ہم مل کر اپنا مستقبل سنواريں گے يا پھر مستقبل ہے ہی نہيں‘

پوپ فرانسِس نے پیر کے روز ہیئرڈریسرز، نائیوں اور بیوٹیشنز کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ وہ اِدھر اُدھر کی باتوں سے دور رہیں۔

پوپ کا کہنا تھا، ’’اپنا پیشہ ورانہ کام مسیحی طریقے سے کریں، یعنی صارفین سے محبت اور خلوص سے پیش آنا اور ان سے بہتر انداز سے بات کرنا۔‘‘

پوپ نے مزید کہا، ’’آپ کے کام سے جڑا یہ ہے کہ آپ فضول باتوں میں مگن رہتے ہیں، اس سے اجتناب برتیے۔‘‘

ویٹیکن میں پوپ نے ہیئر ڈریسرز، نائیوں اور بیوٹیشنز کے 230 رکنی زائرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیئرڈیسرز اور نائیوں کو سینٹ مارتینو ڈی پورے (1579-1639) کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ چار صدیاں قبل نائی جراحت کا کام بھی سرانجام دیتے تھے اور تب سینٹ مارتینو ڈی پورے نے متعدد مرتبہ کرشمے دکھائے تھے، جب کہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بیماروں کو شفا دینے کے لیے ایک ہی وقت میں کئی جگہوں پر موجود ہوتے تھے اور جانوروں تک کی زبان سمجھ لیتے تھے۔

جب پاپائے روم نے سوڈانی رہنماؤں کے پاؤں چومے

پوپ فرانسِس نے کہا، ’’پورے کی طرح، جن کا کام تو بال کاٹنے اور جراحت کا تھا، آپ بھی اپنے پیشہ ورانہ کام میں سیدھے راستے کا انتخاب کیجیے اور معاشرے کی بہتری میں مثبت حصہ ملائیے۔‘‘

سن 2015ء میں پوپ نے ویٹیکن میں ایک ہیئرڈریسنگ سیلون کھولا تھا، جہاں روم سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد کے بال کاٹے جاتے ہیں۔ یہ سیلون پیر کو کھلتا ہے، جب دوسرے سیلون بند ہوتے ہیں اور یہاں کام کرنے والے رضاکارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیتے ہیں۔

ع ت، ع الف (روئٹرز، اے ایف پی)