1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرنچ اوپن۔ مردوں کا فائنل۔ رافیل ندال کامیاب

Qureshi, Abid Hussain8 جون 2008

فرنچ اوپن میں سپین کے رافیل ندال نے کامیاب ہو کر ثابت کردیا ہے کہ وہ مٹی کے کورٹس پر ٹینس کے بےتاج بادشاہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/EFn8
رافیل ندال فرنچ اوپن کے فاتحتصویر: AP

ٹینس کا دوسرا بڑاگرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنی منزل کو پہنچ گیا ہے۔ مردوں کا فائنل دفاعی چیمپئن رافیل ندال اور سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں کے درمیان لگاتار تیسرے سال یہ فائنل کھیلا گیا۔

سپین کے عالمی نمبر دو رافیل ندال نے حسب روایت زور دار کھیل شروع کیا اور پہلا سیٹ بڑی آسانی سے جیت لیا۔ پہلے سیٹ میں ندال نے سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کےقدم نہیں جمنے دیئے۔

Tennis Roger Federer ATP Pokal
سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر یُو ایس اوپن کی ٹرافی اٹھائے ہوئے۔تصویر: AP

دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے اپنی پوری توجہ کھیل پر جمائی اور رافیل ندال کا مقابلہ شرع کیا اور مزاحمت دکھانی شروع کی مگر ندال کے سامنے فیڈرر پوری طرح بے بس دکھائی دےرہے تھے اور یہی حال فائنل میچ کے تیسرے سیٹ میں دکھائی دیا۔

Rafael Nadal gewinnt zum dritten Mal French Open
رافیل ندال کھیل کے دورانتصویر: AP

رافیل ندال نے تین سیٹ میں اپنی کامیابی مکمل کر لی۔ تیسوے سیٹ میں فیڈرر کا کھیل اُن کے شیانِ شان کسی طور نہ تھا۔ مسلسل چوتھے سال فرنچ اوپن میں کامیابی کے بعد ندال نے سویڈن کے کھلاڑی بی ژورن بورگ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

Rafael Nadal Tennis French Open
سپین کے رافیل ندال فرنچ اوپن ٹرافی کے ساتھتصویر: AP

ماضی کے سویڈن سے تعلُق رکھنے والے عظیم کھلاڑی بی ژورن بورگ نے کہا ہے کہ اِس سال ویبلڈن میں رافیل ندال سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈررکو ہرانے میں کا میاب ہو سکتے ہیں۔ بورگ کا یہ بھی خیال ہے کہ رافیل ندال میں اتنی ہمت ہے کہ وہ آٹھ بار فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک راجر فیڈر کے بارے میں بورگ کا کہۃنا ہے کہ وہ مزید اعزازات جیتنے کے بعد عظیم ترین کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔