1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستفرانس

فرانس: پارلمیانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

7 جولائی 2024

اتوار کو فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹنگ شروع ہونے پر فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ فرانس کو ان انتخابات کے بعد ایک بہت بڑی سیاسی تبدیلی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/4hyyF
Frankreich Parlamentswahlen | Präsident Macron wählt
تصویر: Mohammed Badra/AP Photo/picture alliance

فرانس  میں اتوار کو ہونے والی ووٹنگ دراصل  تیس جون کو ہونے والے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں زیادہ تر حلقوں میں واضح نتائج سامنے نہ آنے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ اس حتمی مرحلے میں صدر ماکروں کو بھاری اکثریت نہ ملنے کے امکانات قوی ہیں۔ نو جون کو یورپی  الیکشن میں امیگریشن مخالف قوم پرست جماعت کی زبردست کامیابی کے بعد صدر ماکروں نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا انتہائی حیران کن اعلان کیا تھا۔ اس طرح انہوں نے یہ ایک بڑا جوا کھیلا تھا جس میں فرانسیسی ووٹرز انتہائی دائیں بازو کی پارٹی کو بلاک کر سکتے تھے جیسا کہ وہ ماضی میں ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔

کیا انتخابات سے فرانسیسی سیاسی بحران بڑھے گا؟

لیکن 30 جون کو ہونے والی ووٹنگ کے پہلے راؤنڈ میں نیشنل ریلی نے اس کی بجائے پہلے سے کہیں زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ اس کی رہنما   مارین لے پین  نے اپنے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو قطعی اکثریت دلانے کے لیے اپنا ووٹ استعمال کریں۔

فرانس: پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں ماکروں نے ووٹ ڈالا
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے اپنا ووٹ ڈالاتصویر: Mohammed Badra/AP Photo/picture alliance

اتوار کی ووٹنگ کے نتائج اس امر کا تعین کریں گے کہ کون سی سیاسی جماعت قومی اسمبلی کا کنٹرول سنبھالے گی اور وزیر اعظم کون بنے گا۔ اگر کسی سیاسی جماعت کو مطلق اکثریت حاصل نہ ہوئی تو  غالباً تین بلاکس قریب ایک ہی جتنی تعداد میں نشستیں جیت پائیں گے۔ انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی، بائیں بازو کی جماعت نیو پاپولر فرنٹ اور دباؤ کا شکار قدامت پسند اور مرکزیت پسند گروہ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج کچھ بھی ہوں فرانس  میں آئندہ مہینوں میں ایک بڑے  سیاسی بحران  کے خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں اور یہ صورتحال یورپی سطح پر ایک نئی سیاسی بحث اور ایجنڈا کو جنم دے سکتی ہے۔

فرانس میں آج  ہونے والی پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے ابتدائی نتائج چھ بجے شام کو ووٹنگ کے سلسلے کے اختتام کے بعد رات دیر گئے اور پیر کی صبح تک متوقع  ہیں۔

ک م/ ا ب ا(اے پی ای)