1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غیر ملکیوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول مشکل ترین ہو گیا

10 مئی 2018

تازہ اعدادو شمار کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں جرمن ویزے کی درخواست کے مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/2xUbz
Ukraine Reisepass Pass Visum Schengen
تصویر: Sergei Supinsky/AFP/Getty Images

جرمن روزنامے ’رائینیشن پوسٹ‘ نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ میں غیر ملکیوں کی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح چھ اعشاریہ ایک فیصد اور سن دو ہزار چھ اعشاریہ سات فیصد تھی، جو گزشتہ ایک برس میں بڑھ کر آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ہو گئی ہے۔

 اس اضافہ شدہ شرح کے مطابق جرمن ویزے کے لیے قریب دو لاکھ پانچ ہزار درخواستیں جرمن سفارت خانوں کی جانب سے مسترد کی گئی ہیں۔ ویزے مسترد کیے جانے والے افراد کا تعلق زیادہ تر افریقی ممالک سے ہے اور اُن میں بھی اُن ممالک سے جہاں سے مہاجرین کی اکثریت یورپ کا رخ کرتی ہے۔

اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ اس ضمن میں قریب تینتالیس فیصد ویزا درخواستیں نائیجیریا اور چالیس فیصد انگولا سے مسترد کی گئیں۔ اس کے علاوہ چھتیس فیصد عراق کے باشندوں اور اٹھائیس فیصد افغانستان کے شہریوں کی ویزا ایپلیکیشنوں کو مسترد کیا گیا۔

جرمن سیاسی جماعت دی لنکے کے نائب چیئرمین سیویم ڈاگڈیلن کا کہنا ہے کہ پسماندہ افریقی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کا حصول بہت مشکل ہو جائے گا۔

ص ح/ ڈی پی اے