1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ میں پولیو مہم کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفہ

11 اکتوبر 2024

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حملوں میں وقفہ ہو گا جس دوران دس سال سے کم عمر کے قریب چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/4lgYs
تصویر: JIHAD AL-SHARAFI/AFP via Getty Images

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حملوں میں وقفہ ہو گا جس دوران دس سال سے کم عمر کے قریب چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

لائیو اپ ڈیٹس: مشرق وسطیٰ: بیروت پر اسرائیلی حملے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں پولیو ویکسین مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیے جانے کی تصدیق کی۔ 

رسل نے لکھا، ’’علاقے کے لحاظ سے انسانی بنیادوں پر (جنگ) میں وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تمام فریقین ان وقفوں کا احترام کریں، کیوں کہ اس کے بغیر بچوں کو ویکسین مہیا کرنا ناممکن ہے۔‘‘

ویکسینیشن کا پہلا دور ستمبر میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہا تھا جس دوران اسرائیلی فوج نے عارضی اور مقامی سطح پر جنگ بندی برقرار رکھی تھی۔

رسل نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ جب معاہدوں کا احترام کیا جاتا ہے تو ہم اپنا کام مکمل کر سکتے ہیں۔

جنگ کے باعث غزہ کی زیادہ تر آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور گزشتہ 25 برسوں میں پولیو کا پہلا کیس بھی حال ہی میں سامنے آیا ہے۔

سات اکتوبر کو ہوا کیا؟ جس کے بعد اسرائیلی حملے شروع ہوئے!