1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

30 دسمبر 2023

پاکستانی الیکشن کمیشن نے ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4ajIH
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان
تصویر: Mohsin Raza/REUTERS

71 سالہ سابق کرکٹ اسٹار اپریل 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے سیاسی اور قانونی مشکلات کا شکار ہیں اور جیل میں رہتے ہوئے مختلف الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ 2018 سے 2022 تک وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے غیر قانونی طور پر سرکاری تحائف فروخت کرنے کے الزام میں رواں برس اگست میں انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بیشتر پاکستانی آئندہ انتخابات سے لاتعلق کیوں؟

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار

عمران خان کو بدعنوانی کے الزام میں سزا کی وجہ سے آٹھ فروری کو ہونے والے قومی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بطور امیدوار اس کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

لاہور سے مسترد کیے گئے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی اس لیے مسترد کیے گئے کیونکہ وہ حلقے کے رجسٹرڈ ووٹر نہیں ہیں اور عدالت کی طرف سے سزا یافتہ ہیں اسی لیے انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔

ان کی میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ کمیشن نے ان کے آبائی شہر میانوالی سے الیکشن لڑنے کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے ہیں۔

ملک کے مقبول ترین رہنما کے طور پر دیکھے جانے والے خان کا دعویٰ ہےکہ ملک کی طاقتور فوج انہیں نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں انتخابات سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ فوج کی طرف سے تاہم اس کی تردید کی جاتی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف
برطانیہ میں چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اکتوبر میں وطن واپس پہنچنے والے نواز شریف آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گے۔تصویر: Ali Kaifee/DW

گزشتہ ہفتے ایک ہائی کورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کے خلاف اپیل کو نامنظور کر دیا تھا۔

عمران خان کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کے کئی دیگر سینئر ارکان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے ہیں۔

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی دو حلقوں سے منظور

دوسری طرف پاکستانی الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی  دو حلقوں سے منظور کر لیے ہیں۔

لیکن نواز شریف کو اب بھی کسی بھی عوامی عہدے پر تعیناتی کے لیے تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔ لہٰذا فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی نامزدگی کیسے قبول کی گئی۔ اس پابندی کے خلاف سماعت جنوری میں متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی اس لیے مسترد کیے گئے کیونکہ وہ حلقے کے رجسٹرڈ ووٹر نہیں ہیں اور عدالت کی طرف سے سزا یافتہ ہیں اسی لیے انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔تصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

2017 میں ملکی سپریم کورٹ نے اپنے بیٹے کی ملکیت والی کمپنی سے حاصل کردہ آمدنی ظاہر نہ کرنے پر سزا سنائی تھی ان کے عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔

برطانیہ میں چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اکتوبر میں وطن واپس پہنچنے والے نواز شریف آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گے۔

میری پارٹی کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن جاری ہے، عمران خان

ا ب ا/ع ت (روئٹرز، اے ایف پی)