1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی فٹ بال کپ: آڈلر کی جگہ بُٹ جرمن ٹیم میں

6 مئی 2010

معروف جرمن فٹ بال کھلاڑی ہانس یورگ بُٹ کو آئندہ ماہ ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کے تیسرے گول کیپر کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/NGHL
جرمن فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ہانس یورگ بُٹتصویر: AP

یہ فیصلہ جرمن نمبر ون گول کیپر آڈلر کے زخمی ہونے کے سبب ان کی طرف سے 11 جون تا 11 جولائی جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ آڈلر پسلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اس بار کے فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لئے خود کو ’فِٹ‘ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ جرمن ٹیم کے کوچ ’یوآخم لوئیو نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہانس یورگ بُٹ کے علاو بائرن میونخ کے دیگر چھ کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سال جون میں جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے دوران جرمنی کو آسٹریلیا، سیربیا اور گھانا کی ٹیموں کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ جرمن ٹیم کے کوچ ’یوآخم لوئیو‘ کے مطابق ٹیم میں پہلے ہی دو نئے کھلاڑیوں شالکے ٹیم کے ’مانوئل نوئیر‘ اور ویردر بریمن کے’ ٹم ویزے‘ کو شامل کیا گیا ہے۔

Torwart Rene Adler Bayer Leverkusen
جرمن فٹ بال ٹیم کے نمبر ایک گول کیپر رینے آڈلرتصویر: AP

تاہم جرمن فٹ بال فیڈریشن نے ابھی ہانس یورگ بُٹ کی آئندہ ماہ ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کے تیسرے گول کیپر کی حیثیت سے شمولیت کے فیصلے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ان تین نئے کھلاڑیوں میں سے صرف ’مانوئل نوئیر‘کواس نوعیت کے عالمی مقابلوں میں کھیلنے کا تجربہ ہے جبکہ ٹم ویزے اور بُٹ نے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ جرمن ٹیم کے کوچ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں اور یہ کہ گول کیپر ز کے حوالے سے بھی انہیں کوئی فکر نہیں کیونکہ تیسرے گول کیپر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کئے گئے35 سالہ بُٹ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبریں آ رہی تھیں کہ ’یوروکپ 2008 ‘میں شرکت کرنے والے کھلاڑی ژینز لیہمان کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا لیکن اس حوالے سے اس جرمن کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ تیسرے نمبر کے گول کیپر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے ژینز لیہمان کا کہنا تھا کہ بہت مشکل ہے کہ وہ عالمی کپ جیسے بڑے مقابلوں کا دباؤ برداشت کر سکیں گے۔

رپورٹ: بخت زمان

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں