1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان کی پیشکش: قیدیوں کی رہائی کے بدلے تین ماہ کی جنگ بندی

15 جولائی 2021

ایک ایسے وقت میں جب افغانستان میں عسکریت پسند گروپوں نے ملک بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جمعرات کو طالبان نے تین ماہ کی فائر بندی کی پیشکش کی ہے مگر انہوں نے سات ہزار باغی قیدیوں کی رہائی کی شرط رکھی ہے۔

https://p.dw.com/p/3wWOb
Pakistan Grenzstadt Chaman Menschen mit Taliban-Flagge
تصویر: Asghar Achakzai/AFP/Getty Images

 

افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار کے مطابق طالبان نے سات ہزار باغی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ حکومتی ترجمان نادر نادری کے بقول، ''یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔‘‘ انہوں نے طالبان کی فائر بندی کی مشروط پیشکش کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طالبان نے  اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل اپنے لیڈروں کے ناموں کو بھی اس فہرست سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو پاکستان کے بارڈر سکیورٹی گارڈز یا محافظوں نے ان سینکڑوں افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جنہوں نے افغانستان کی طرف بارڈر کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔

امریکا کے مدد گار افغان شہریوں کو نکالنے کا اعلان لیکن منزل نا معلوم

سرحدی گزر گاہوں کی خلاف ورزیاں  

ایک روز پہلے ہی طالبان نے ضلع اسپین بولدک کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد پاکستان نے اس سرحدی راستے کو بند کر دیا تھا۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے کو جیسے جیسے تیزی سے پورا کرنے کا عمل شروع ہوا ویسے ہی طالبان عسکریت پسندوں نے بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں کو اپنے قبضے میں لینا شروع کر دیا۔ پاکستان کی طرف جنوب مغربی سرحدی علاقے چمن کی سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا،'' قریب 400 افراد کے ہجوم نے بے دریغ گھسنا شروع کیا، زبردستی گیٹ کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پتھراؤ بھی کیا جس کے سبب ہم آنسو گیس کے استعمال پر مجبور ہوگئے۔‘‘ 

Taliban-Offensive in Afghanistan | Qala-i- Naw
افغانستان کے مشرقی شہر قلعہ نو میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان باغیوں کا تصادمتصویر: AFP/Getty Images

انہوں نے مزید کہا کہ بُدھ کے روز سے قریب ڈیڑھ ہزار افراد سرحدی علاقے میں جمع ہو کر سرحد پار کرنے کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے سرحدی سکیورٹی کے اہلکار نے بھی نام ظاہر کیے بغیر کہا،'' ہمیں لاٹھی چارج کرنا پڑا کیونکہ لوگ بدنظمی کا شکار ہو رہے ہیں۔‘‘طالبان کا پاکستان سے متصل اہم سرحدی گزر گاہ پر قبضے کا دعویٰ

پاکستان میں داخل ہونے کی امید

چمن میں ایک سینیئر سرکاری عہدیدار جماداد خان نے کہا،'' اب صورتحال قابو میں ہے۔‘‘

اُدھر افغان طالبان کے ایک ذرائع  نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سینکڑوں لوگ پاکستان میں داخل ہونے کی امید میں افغانستان کی طرف سرحد پر جمع ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا، ''ہم پاکستانی حکام سے بات کر رہے ہیں۔ آج ایک باضابطہ اجلاس طے کیا گیا ہے جس میں سرحد کو کھولنے کے لیے بات چیت ہوگی اور امید ہے کہ یہ ایک دو روز میں کُھل جائے گی۔‘‘

یہی وہ بارڈر کراسنگ یا سرحدی گزرگاہ ہے جس سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان تک براہ راست رسائی ملتی ہے۔ یہاں طالبان کی چوٹی کی قیادت عشروں سے اپنے قدم جمائے ہوئے ہے اور نا معلوم تعداد میں ریزرو جنگجو بھی یہاں بستے ہیں جو باقاعدگی سے افغانستان میں داخل ہو کر اپنی صفوں کو مضبوط بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔

افغانستان سے فوجی انخلا ’ایک غلطی‘ ہے، جارج ڈبلیو بُش

Afghanistan Taliban
کابل کے نزدیک ایک امقام پر افغان ملیشیا ملکی ڈیفنس فورسز میں شمولیت اختیار کر رہی ہےتصویر: Rahmat Gul/AP/picture alliance

پاکستان کی تجارتی شہ رگ

مذکورہ کراسنگ بورڈر سے نکلنے والی ہائی وے یا بڑی شاہراہ دراصل پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی اور اس کے وسیع و عریض بندر گاہ کو بحرہ عرب سے ملاتی ہے اور یہ افغانستان کے اربوں ڈالر کی تجارت کے لیے ایک اہم خطہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی رستہ طالبان جنگجوؤں کی آمدنی کا بہت اہم ذریعہ ہے۔

اسپین بُلدک پر قبضہ حالیہ ہفتوں کے دوران سرحدی گزرگاہوں اور خشک بندرگاہوں پر طالبان حملے کی تسلسل کی ایک کڑی تھا۔ آمدنی کے اس  ذریعے کی ضرورت کابل کو تو ہے ہی تاہم طالبان لیڈر بھی اسے اپنی جیب بھرنے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

افغانستان: کیا ترکی طالبان پر قابو پا سکتا ہے؟

افغان وزارت کا انکار

سوشل میڈیا پر سرحدی علاقوں میں طالبان کے قبضے سے متعلق تصاویر کا ایک سیلاب رواں ہے اس کے باوجود افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس امر سے انکار کیا ہے کہ طالبان نے اس علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ان تصاویر میں باغی جنگجوؤں کو سرحدی شہروں میں آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کراسنگ کے گرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستانی علاقے میں اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے قریب 150 طالبان جنگجوؤں کو موٹر سائیکلوں پر سوار اور ہاتھوں میں جھنڈے لہراتے ہوئے افغانستان میں داخل ہونے کا با آ واز بلند مطالبہ کرتے دیکھا۔

 

ک م/ ع ا ) اے ایف پی(