1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتروس

صدر پوٹن پر مبینہ ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، روس

3 مئی 2023

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی طرف سے دو ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھا۔

https://p.dw.com/p/4QqUK
 سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھا
سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھاتصویر: Pool Photo via AP/picture alliance

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ اس حملے کو ''دہشت گردی کی ایک منصوبہ بند کارروائی سمجھا گیا ہے اور روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ‘‘ رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق مبینہ ڈرون حملے کو روسی دفاعی فورسز نے ناکارہ بنایا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نہ تو صدر پوٹن زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کریملن کی کسی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

روسی سرکاری میڈیا کے مطابق جس وقت یہ مبینہ حملہ کیا گیا، اس وقت صدر پوٹن کریملن میں موجود نہیں تھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ روسی صدر اپنے معمول کے کام اور مصروفیات جاری رکھیں گے۔ 

امریکہ اور مغرب اقوام متحدہ کے نظام میں بحران کے ذمہ دار، روس

روسی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں اس مبینہ واقعے کے بعد کریملن کی سرکاری عمارات کے پیچھے سے ہلکا دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا ماسکو کے میئر کی جانب سے شہر بھر میں اجازت لیے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھا
سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھاتصویر: AP Photo/picture alliance

یہ مبینہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب نو مئی کو ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ ہونا ہے۔ تازہ روسی بیان میں کہا ہے کہ یہ پریڈ منسوخ نہیں کی جائے گی اور سب کچھ طے شدہ پلان کے مطابق ہی ہو گا۔

دوسری جانب یوکرین کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ روس کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ثبوت میڈیا کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

سوئٹزرلینڈ کی طرف سے یوکرین کو ہتھیار نہ فراہم کرنے کا دفاع

ایک روسی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے، ’’روس کو جب اور جہاں مناسب لگے گا، اس کا جواب دیا جائے گا۔‘‘ 

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب یوکرین حکومت نے روس کے خلاف موسم بہار کے جنگی آپریشن کی تیاریوں کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ اس کے قبضے سے مقبوضہ علاقوں کو چھڑایا جا سکے۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے روس اور یوکرین دونوں نے ہی ایک دوسرے کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملوں کا سلسلہ بڑھا رکھا ہے۔

 ا ا / ا ب ا (روئٹرز، اے پی، ڈی پی اے)