1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر زرداری کے خلاف مقدمات: پاکستان نے سوئس حکام کو خط لکھ دیا

Afsar Awan7 نومبر 2012

پاکستانی سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں پاکستانی حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی سے متعلق مقدمات دوبارہ کھلوانے کے لیے باقاعدہ طور پر سوئٹزرلینڈ حکام سے کہہ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/16eF3
تصویر: Reuters

پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے خلاف کئی ملین ڈالرز کی بدعنوانی کے یہ مقدمات 1990ء کی دہائی میں قائم کیے گئے تھے، تاہم سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے قومی مصالحتی آرڈیننس کے ذریعے 2007ء میں معافی کے اعلان کے بعد یہ مقدمات رکوا دیے گئے تھے۔

راجہ پرویز اشرف نے عدالت کی اس تنبیہ کے بعد یہ خط لکھنے کی ہامی بھر لی تھی کہ اس میں ناکامی کی صورت میں انہیں بھی اپنے عہدے محروم ہونا پڑ سکتا ہے
راجہ پرویز اشرف نے عدالت کی اس تنبیہ کے بعد یہ خط لکھنے کی ہامی بھر لی تھی کہ اس میں ناکامی کی صورت میں انہیں بھی اپنے عہدے محروم ہونا پڑ سکتا ہےتصویر: Reuters

پاکستانی سپریم کورٹ کی طرف سے 2009ء میں اس آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔ کورٹ کی طرف سے حکومت کو صدر زرداری اور اس آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے والے دیگر افراد کے خلاف مقدمات بحال کرنے کے احکامات بھی دیے گئے تھے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پاکسان کے سرکاری ٹیلی وژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوئٹزر لینڈ حکام کو یہ خط پیر کے روز اس حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے سے محض دو روز قبل وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجا گیا۔ سپریم کورٹ نے یہ ڈیڈ لائن گزشتہ ماہ مقرر کی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے
یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے تھےتصویر: Abdul Sabooh

یہ خط صدر پرویز مشرف کی حکومت اور عدلیہ کے درمیان اس حوالے سے قائم مقدمے پر تین برس تک جاری رہنے والے تنازعے کے بعد لکھا گیا ہے۔ حکمران پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے قبل ازیں یہ خط یہ کہہ کر لکھنے سے انکار کر دیا گیا تھا کہ صدر زرداری کو ملکی آئین کے مطابق مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے۔

تاہم سپریم کورٹ کی طرف سے اس مؤقف کو رد کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ صدر زرداری کے خلاف مقدمات کھلوانے کے لیے سوئس حکام کو خط لکھے۔ سابق پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو رواں برس جون میں سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے کی پاداش میں وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

ستمبر 2012ء میں گیلانی کے بعد بننے والے نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عدالت کی اس تنبیہ کے بعد یہ خط لکھنے کی ہامی بھر لی تھی کہ اس میں ناکامی کی صورت میں انہیں بھی اپنے عہدے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

aba/aa (dpa)