1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب کو 7 سال سے جانتی ہوں: ثانیہ

31 مارچ 2010

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے اپنی شادی خانہ آبادی کی خبروں پر تصدیق کی مہر لگاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شعیب ملک کو گزشتہ سات سال سے جانتی تھیں تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کا پاکستانی کرکٹر سے پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی۔

https://p.dw.com/p/MieF
تصویر: AP

بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ وہ اور شعیب جانتے ہیں کہ ان کی شادی سب کے لئے حیران کن بات ہے، ’’مگر ہم اس موقع پر پاک، بھارت تعقات سے متعلق سیاسی بیان بازی نہیں کرنا چاہتے یہ شادی سراسر ہمارا ذاتی معاملہ ہے‘‘۔

ثانیہ نے بھارتی شہریت قائم رکھنے اور 2012 کے اولمپکس میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ثانیہ کوگزشتہ روز نئی دہلی میں پاکستانی ویزہ جاری کردیا گیا تھا۔ بعد میں ثانیا نے بھارتی حیدرآباد پہنچ کر صحافیوں کو اپنے مستقل کے بارے میں کچھ معلومات دیں۔

ان کے مطابق وہ اور شعیب ملک دونوں دبئی میں اپنا آشیانہ قائم کریں گے جو ثانیا کے بقول ان کے لئے حیدرآباد کے بعد دوسرا گھر ہے۔

Heirat Cricketspielerin Shoaib Malik und Tennisstar Sania Mirza
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سیاسی بیان بازی نہیٰں چاہتےتصویر: AP

23 سالہ ثانیا نے اپنے گھر پر والد کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کی۔ جب ثانیہ سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ کے دوران وہ کس ٹیم کی جیت چاہیں گی تو بھارتی ٹینس سٹار نے کہا :'' ظاہر ہے کہ بھارت مگر میں یہ بھی چاہوں گی کہ میرا شوہر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے‘‘۔ ثانیا اور ان کے والد نے صحافیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ جب ایک صحافی نے پوچھا انتہا پسند ہندؤں سے کیا کوئی خطرہ محسوس کیا جارہا ہے تو ثانیا نے کہا کہ مٹھائی ہاتھ میں ہوتے ہوئے ایسے سوال نہ کئے جائیں۔

ادہر پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ ایک بیٹھک میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ دونوں خاندان انتہائی خوش ہیں۔ ملک کے خاندان کے چھ افراد نے بھارتی ویزے کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ دریں اثنا ثانیا مرزا کے سابق منگیتر سہراب مرزا کے والد عادل مرزا نے بھی شعیب اور ثانیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت : عابد حسین