شاہی جوڑا چترال میں
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بدھ کو اپنے دورے کے دوسری دن کا آغاز چترال سے کیا ہے۔ شاہی جوڑے کا مقامی افراد نے پرتپاک استقبال کیا۔
تحفے
چترال پہنچنے پر مقامی افراد نے شاہی جوڑے کو تحائف دیے۔
چترالی ٹوپی
اس موقع پر شہزادی کیٹ نے چترالی ٹوپی اور شال زیب تن کی جب کہ شہزادہ ولیم نے چترالی کوٹ پہنا۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معلومات
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو وادی بروغل کے ایک گلیشیئر پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ شاہی جوڑے نے مقامی لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
موسماتی تبدیلیوں کے منفی اثرات
شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ موسماتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
شہزادی ڈیانا کی تصویری البم
شاہی جوڑے کو برطانیہ کی سابقہ شہزادی ڈیانا کی ایک تصویری البم تحفے میں دی گئی۔ شہزادی ڈیانا نے بھی انیس سو نوے کی دہائی میں اسی علاقے کا دورہ کیا تھا۔
کیلاش کا روایتی رقص
شاہی جوڑے نے مقامی افراد کے ہمراہ کیلاش کا روایتی رقص بھی دیکھا۔
6 تصاویر
1 | 66 تصاویر