1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمشرق وسطیٰ

شام میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں متعدد افراد ہلاک

7 فروری 2024

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کے شمال میں صوبہ حمص میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ اس نے یہ بھی دعوی کیا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بعض اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔

https://p.dw.com/p/4c7UY
Syrien | Israelischer Raketenangriff auf Damaskus
سیریئن آبزرویٹری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ حملے میں مرنے والوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیںتصویر: Ammar Safarjalani/Xinhua/picture alliance

شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی نصف شب کے بعد اس کے وسطی صوبے حمص کے علاقوں کو اسرائیلی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ رات کو مقامی وقت کے مطابق تقریبا ًساڑھے بارہ کے آس پاس ہوئے۔ 

امریکہ نے عراق اور شام میں ایرانی اہداف پر حملے کے منصوبوں کو منظوری دی

 بیان کے مطابق یہ حملہ شمالی لبنان کے طرابلس کے علاقے سے کیا گیا، جس میں حمص شہر اور اس کے آس پاس کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ نے شام اور عراق میں ایران سے جڑے اہداف پر حملے شروع کر دیے

شام کے سرکاری ذرائع کا دعوی ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے کئی میزائلوں کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا، جب کہ بعض دیگر میزائل القصیر کے دیہی علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں علاقے میں آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فضائیہ کے غزہ اور شام میں تازہ حملے

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا کہ حملے کے نتیجے میں حمص اور اس کے دیہی علاقوں میں نو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے ایک مبصر کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ بعض دیگر ذرائع نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ بتائی ہے۔

شام میں اسرائیل کا حملہ
اسرائیل کئی برسوں سے شام میں فوجی حملے کرتا رہا ہے اور اس کے بقول وہ ایران سے منسلک اہداف کو نشانہ بناتا ہے، البتہ وہ ایسے انفرادی حملوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہےتصویر: SANA/AP/picture alliance

 خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شامی فوج کے ذرائع نے اسے بتایا ہے کہ حملوں میں حمص شہر کے قریب شویرات ایئر بیس اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ کے عراق میں بھی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر حملے

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایمبولینسوں کو فضائی حملے کے جائے وقوعہ کی طرف جاتے ہوئے دکھایا، جہاں ایک عمارت کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

سیریئن آبزرویٹری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کئی برسوں سے شام میں فوجی حملے کرتا رہا ہے اور اس کے بقول وہ ایران سے منسلک اہداف کو نشانہ بناتا ہے، البتہ وہ ایسے انفرادی حملوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہے۔

ایرانی افواج شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی دور سے ہی شام میں موجود ہیں اور وہ وسیع پیمانے پر بغاوت کے خلاف صدر بشار الاسد کی حکومت کی مدد کرتی رہی ہیں۔

اکتوبر میں غزہ کی جنگ کے بعد سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اہداف پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکہ نے 28 جنوری کو اردن میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ہفتے جوابی کارروائی میں شام اور عراق میں ایران سے منسلک اہداف پر بمباری کی تھی۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

ایران کا مشرق وسطیٰ کے بحران میں کلیدی کردار