1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سُونامی لہروں کی تباہی کے دو سال

26 دسمبر 2006

26 دسمبر سن 2004ء کو سُونامی کی تباہ کن لہروں کے نتیجے میں آنے والی آفت کے ٹھیک دو سال بعد متاثرہ ملکوں میں مرنے والوں کی یاد منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشی صوبے آچے اور سری لنکا میں بھی مرنے والوں کے لواحقین اُن اجتماعی قبروں پر گئے، جہاں اِن ہولناک لہروں کے ہلاک شُدگان کو سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ تھائی لینڈ، بھارت اور مالدیپ میں بھی خاموشی کے وقفوں اور مذہبی تقاریب کے ذریعے مرنے والوں کو یاد کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/DYHz
تصویر: AP

26 دسمبر سن 2004ء کو آنے والی سونامی تباہی کے نتیجے میں تقریباً دو لاکھ تیس ہزار انسان مارے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

انڈونیشیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ Aceh تھا، جہاں ایک لاکھ تیس ہزار انسان ہلاک ہوئے۔ وہاں کی مساجد میں بھی آج مرنے والوں کے لئے دعائیں کی گئیں۔