1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سور اپنے مالک کو کھا گئے

18 جنوری 2020

پولینڈ میں ایک 72 سالہ کسان کو اس کے اپنے سوروں نے کھا لیا۔ اس کسان نے یہ سور گوشت کے حصول کے لیے پالے تھے۔

https://p.dw.com/p/3WOqI
Deutschland Symbolbild Schweine
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Gentsch

پولینڈ کے میڈیا کے مطابق لوبِن کے علاقے میں ایک کسان کو اس کے اپنے پالے ہوئے سور کھا گئے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا، جب ایک ہفتہ قبل اس کسان کا ایک پڑوسی اس سے ملنے پہنچا۔ مرنے والا کسان نئے سال کے آغاز سے غائب تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والے کسان کی باقیات کے جائزے سے پتا چلا کہ اسے جانوروں نے کھایا ہے۔ کیوں کہ یہ سور اس شخص کے جسم کی تمام نرم بافتیں کھا گئے تھے۔ اس لیے یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا ان جانوروں نے کسان کو زندہ کھایا یا وہ پہلے مر چکا تھا اور اسے بعد میں کھایا گیا۔

حکام کے مطابق گو کہ یہ بات واضح نہیں کہ اس شخص کی موت کی وجہ کیا تھا، تاہم یہ بات واضح ہے کہ سوروں نے اس شخص کا گوشت کھایا۔

لوبن ضلعے کے پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے مطابق اس کسان کو ممکنہ طور پر 31 دسمبر سے 8 جنوری کے درمیانی عرصے میں کھایا گیا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے اس کسان کو دل کا دورہ پڑا ہو یا وہ بے ہوش ہو، جب سور اس پر پل پڑے۔ تاہم چوں کہ امکان نہیں کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ حقائق واضح ہوں، اس لیے استغاثہ اس موت کی تفتیش بند کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان سوروں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ انسانی گوشت کھانے والے ان سوروں کا گوشت انسانوں تک نہ پہنچے۔

ع ت، ع ح (ڈی پی اے)