سرجن نے آگ لگنے کے باوجود دل کی سرجری جاری رکھی
3 اپریل 2021روس کے انتہائی مشرق میں واقع زار دور کے عہد میں تعمیر کیے گئے ایک تاریخی ہسپتال میں جب اچانک آگ لگی تو اس وقت ایک آپریشن تھیئٹر میں اس علاقے کے ممتاز اور ماہر ہارٹ سرجن ڈاکٹر والینتین فیلاٹوف ایک مریض کا سینہ کھول کر اس کی اوپن ہارٹ سرجری میں مصروف تھے۔
سرجن کو اس دوران معاونین نے بتایا بھی کہ اسپتال کی اوپری منزل میں آگ لگ چکی ہے لیکن وہ اپنے کام میں مصروف رہے۔ بلاگوویشچینسک شہر کے جس اسپتال میں آگ لگی تھی، وہ سن 1907میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس وقت روس پر زار بادشاہت قاہم تھی۔
دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے کمر کم کیجیے
بجلی کی فراہمی مددگار رہی
آگ پر دو گھنٹے سے زائد وقت میں فائر بریگیڈز نے قابو پایا۔ اس دوران پنکھوں کی مدد سے دھوئیں کو آپریشن تھیئٹر سے دور رکھنے کی کوششیں بھی جاری رہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ آگ لگنے کے باوجود ہسپتال کے الیکٹریکل اسٹاف نے بھی آپریشن تھیئٹر تک بجلی کی سپلائی کسی نہ کسی طریقے سے بحال رکھی۔ بجلی کی سپلائی کے برقرار رہنے سے ڈاکٹر والینتین فیلاٹوف اوپن ہارٹ سرجری مکمکل کرنے میں کامیاب رہے۔
دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا
ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران کی جانے والی اوپن ہارٹ سرجری میں مجموعی طور پر آٹھ ڈاکٹر شامل تھے اور نرسنگ اسٹاف ان کے علاوہ تھا۔ اس ٹیم کے سربراہ ماہر سرجن ڈاکٹر والینتین فیلاٹوف تھے۔ اس ٹیم نے آپریشن دو گھنٹے میں مکمل کیا اور اس کے بعد مریض کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
چارادویات کا مجموعہ ’Polypill‘ دل کے مریضوں کے لیے مفید
یہ دل کی بائی پاس سرجری تھی۔ اس کامیاب آپریشن کی تصدیق آمور علاقے کی ایمرجنسی محکمے نے بھی کی ہے۔ آپریشن کے دوران ایک سو اٹھائیس مریضوں کو محفوظ انداز میں کسی اور مقام پر منتقل کیا گیا۔
'مریض کی جان بچانا اہم تھا‘
ڈاکٹر والینتین فیلاٹوف کے اس کامیاب آپریشن پر روسی میڈیا نے ان کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔ انہوں نے ایک مقامی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس بڑھ کر کیا ہو گا کہ ایک انسان کی جان بچا لی گئی اور ایسے میں یہی ایک بہترین کام تھا جو ان کی ٹیم نے سرانجام دیا۔
امراض قلب: خون کو پتلا کرنے والی نئی دواؤں کی ’افادیت‘
نرسنگ عملے میں شامل ایک نرس کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹر والینتین فیلاٹوف کی ٹیم اور دیگر افراد میں کسی قسم کی گھبراہٹ پیدا نہیں ہوئی اور اطمینان کے ساتھ آپریشن مکمل کیا گیا۔
ڈاکٹر والینتین فیلاٹوف اسپتال کے کارڈیو سرجری کے شعبے کے سربراہ ہیں۔
ع ح، ب ج (روئٹرز، اے ایف پی)