1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابق پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

شمشیر حیدر سوشل میڈیا/روئٹرز
18 جولائی 2019

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے ایک اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ نیب نے گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

https://p.dw.com/p/3MFPS
New York Pakistans Premierminister Shahid Khaqan Abbasi
تصویر: Reuters/J. Moon

احتساب کے ملکی ادارے نیب کے ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی، لیکن اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق عباسی کو آج جمعرات 18 جولائی کو اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں ایل این جی کی درآمد سے متعلق تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ تاہم وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ انہیں لاہور کے قریب ایک ٹول پلازا پر روک کر گرفتار کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی گرفتاری کی مذمت کر رہے ہیں جب کہ حکمران جماعت کے حامی اس عمل کی تعریف میں ٹوئیٹس کر رہے ہیں۔

عباسی پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزیر ملکی اعظم بنے تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی جیل میں ہیں اور ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی اہم سابق وزراء بھی مخلتف مقدمات میں گرفتار ہیں۔

جب نواز شریف کو سنائی گئی سزا کا اعلان ہوا

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں