روس کواٹر فائنل میں، سویڈن باہر
19 جون 2008اشتہار
بدھ کے دن گروپ ڈی میں روس نے سویڈن کو ہرا کر کواٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ جبکہ سپین نے دفاعی چمپیئن یونان کو دو ایک سے شکست دے کرکواٹر فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔
ماہرین کے مطابق روس نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور سویڈن کو پریشان کر دیا۔ روس کی طرف سے دونوں گول بھی بہترین ٹیم ورک کا نمونہ تھے۔ روس اب کواٹر فائنل میں پالینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ سپین اور اٹلی کواٹر فائنل مد مقابل ہوں گے۔
دوسری طرف جرمنی جمعرات کے دن پرتگال سے کواٹر فائنل کھیلے گا اور جمعے کے روز ترکی اور کروشیا کواٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔