1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس میں فٹ بال میچوں کا انعقاد ممکن نہیں، فیفا

28 فروری 2022

فٹ بال کھیل کے نگران عالمی ادارے نے کہا ہے کہ روس میں فٹ بال کے میچوں کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ یہ اعلان مختلف یورپی ممالک نے یوکرائن پر حملے کے بعد روس میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/47ibt
 FIFA World Cup Fußball Weltmeisterschaft 2022 Logo Symbolbild
تصویر: Darko Bandic/AP Photo/picture alliance

فیفا نے عالمی برادری کی طرح جہاں یوکرائن پر روسی فوج کشی کی شدید مذمت کی ہے وہاں روس کو اس نام کے ساتھ کھیلنے سے بھی روک دیا ہے۔ عالمی نگران ادارے نے کہا ہے کہ اب بین الاقوامی میچوں میں روس کی شناخت 'فٹ بال یونین آف رشیہ‘ کے نام سے ہو گی۔

فیفا کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان میچوں میں روس کا جھنڈا بھی نہیں لہرایا جائے گا اور نہ ہی قومی ترانے کو نشر کیا جائے گا۔ ان میچوں کا تعلق ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ میچوں سے ہے۔ فٹ بال کا عالمی کپ رواں برس خلیجی ریاست قطر میں کھیلا جائے گا۔

’روس اور انگلینڈ کو یورو چیمپئن شپ سے باہر کیا جا سکتا ہے‘

پولینڈ کا انکار

سب سے پہلے روس میں میچ کھیلنے سے انکار پولینڈ کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ اس انکار کے حوالے سے پولینڈ کی فٹ بال ٹیم کے کپتان رابرٹ لیوانڈووسکی کا کہنا تھا کہ وہ میچ کھیلتے ہوئے ایسا ظاہر نہیں کر سکتے کہ کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ پولینڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ سلسلے کا میچ روس میں کھیلنے سے انکار چکا ہے۔

Fedor Smolov Fußball Nationalmannschaft Russland
پولستانی فٹ بالر لیوانڈووسکی جرمنی کی ریکارڈ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ کی جانب سے بھی کھیلتے ہیںتصویر: Alexander Kulebyakin/Russian Look/imago images

فارورڈ پوزیشن پر کھیلنے والے عالمی شہرت کے پولستانی فٹ بالر لیوانڈووسکی جرمنی کی ریکارڈ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ کی جانب سے بھی کھیلتے ہیں۔

پولینڈ کی قومی  فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیزاری کولیسزا نے کُھلے الفاظ میں کہا کہ اب الفاظ کے استعمال کا وقت نہیں رہا بلکہ عمل کی ضرورت ہی۔

یوکرائن میں یورپ کے فٹ بال چیمپیئن کا فیصلہ

پولستانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اتوار ستائیس فروری کو فیفا کو مطلع کیا تھا کہ وہ اپنے اُس موقف پر قائم ہے کہ ان کی ملکی ٹیم روس میں کھیلے جانے والے میچ میں شریک نہیں ہوگی اور نہ ہی وہاں جا کر روس یا کسی اور ملک کی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

فٹ بال کھیلنے والے ممالک کا احتجاج

یوکرائن پر روسی جارحیت کے تناظر میں روس کے اندر کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں شدید طور پر متاثر ہو گئی ہیں۔ فٹ بال کھیلنے والے یورپی ممالک روسی شہروں میں میچ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔

اب فٹ بال کھیل کی اسپانسرنگ کمپنیوں نے بھی روسی فٹ بال کلبوں کو فراہم کردہ اپنی اسپانسرشپ منسوخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کئی کمپنیوں کے اعلان سامنے آ چکے ہیں

فٹ بال کی یورپی کلبوں کی نگران تنطیم یُوئیفا نے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کو معتبر یورپی فٹ بال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ کے میزبان شہر سینٹ پیٹرزبرگ کو اس میچ کے انعقاد سے محروم کر دیا ہے۔

 FIFA World Cup Fußball Weltmeisterschaft 2022 Logo Symbolbild
فٹ بال کا عالمی کپ رواں برس خلیجی ریاست قطر میں کھیلا جائے گاتصویر: Pavlo Gonchar/Zumapress/picture alliance

ابھی تک یورپی فٹ بال کلبوں کی تنظیم یُوئیفا کی جانب سے ایسی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی جس میں روسی کلبوں کو مختلف یورپی براعظم کے ممالک میں جا کر وہاں کی کلبوں کے ساتھ کھیلنے سے روک دیا گیا ہو۔

فٹبال عالمی کپ قطر میں لیکن ٹیموں کا قیام پڑوسی ممالک میں؟

فٹ بال کے عالمی ادارے فیفا نے اس تناظر میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کیونکہ یُوئیفا اور دوسری کھیلوں کی تنظیمیں اضافی اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کر چکی ہیں۔

یانیک اشپیگٹ، میٹ پیئرسن (ع ح/ع ب)