1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روانڈا اور جرمنی کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی

12 نومبر 2008

جرمن شہر فرینکفرٹ میں روانڈا کی ایک اعلیٰ عہدےدار کی گرفتاری کے بعد روانڈا اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Fs8y
جرمن پولیس نے گُزشتہ اتوار کو فرینکفرٹ فضائی اڈے پر روانڈا کی سٹیٹ پروٹوکول کی ڈائریکٹر، Rose Kabuyeکو گرفتار کرلیا، جس کے بعد جرمنی اور روانڈا کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے، اس تصویر میں Kabuye سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین ایلبرائٹ کے ہمراہ دیکھی جاسکتی ہیںتصویر: AP

روانڈا کی حکومت نے دارالحکومت کیگالی سے جرمن سفیر کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ روانڈا، جرمن دارالحکومت برلن سے اپنے سفیرکو بھی واپس بلارہا ہے۔

گُزشتہ اتوار کے روز جرمن پولیس نے فرینکفرٹ فضائی اڈے پر روانڈا سٹیٹ پروٹوکول کی ڈائریکٹر جنرل، Rose Kabuye کو گرفتار کر لیا تھا۔ جرمن پولیس نے سن دو ہزار چھہ میں فرانس کی طرف سے Rose Kabuye کے خلاف جاری بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری کے تحت یہ قدم اُٹھایا، تاہم یہی گرفتاری روانڈا اور جرمنی کے مایبن تنازعے کا باعث بنی۔

Ruandischer Staatspräsident Paul Kagame
روانڈا کے صدر Paul Kagameنے کہا ہے کہ اب جرمنی اور فرانس کے ساتھ روانڈا کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گےتصویر: picture-alliance/dpa

Rose Kabuye پر ہوٹو قبائل سے تعلق رکھنے والے سابق صدر کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ پیرس حکومت کا موقف ہے کہ ہوٹو قبائل سے تعلق رکھنے والے سابق صدر کے قتل کے بعد سن انیس سو چورانوے میں ٹوٹسی اور ہوٹو قبائل کے تقریباً آٹھ لاکھ افراد کا قتل عام ہوا۔

روانڈا کے صدر، Paul Kagame نے کہا ہے کہ جرمنی میں Rose Kabuye کی گرفتاری سے ان کے ملک کی سالمیت پر وار کیا گیا ہے، اور اس وجہ سے اب فرانس اور جرمنی کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔