1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دیوار برلن دوسری مرتبہ اٹھائیس برس کی ہو گئی

5 فروری 2018

28 برس سے زائد عرصے تک دیوار برلن نے نہ صرف برلن کو تقسیم  کیے کر رکھا تھا بلکہ یہ دیوار جرمنی کے مشرقی اور مغربی حصوں میں بھی تقسیم کا باعث تھی۔ آج اس دیوار کو مہندم ہوئے ٹھیک اتنا عرصہ بیت گیا ہے جتنا عرصہ یہ قائم رہی۔

https://p.dw.com/p/2s8YF
Chinesische Touristen in Berlin
تصویر: Getty Images/S. Gallup

دیوار برلن 155 کلومیٹر طویل تھی۔ اب چند ایک مقامات ہی ایسے باقی بچے ہیں، جہاں اس دیوار کی باقیات موجود ہیں۔ تیرہ اگست 1961ء میں بنائی جانے والی یہ دیوار اٹھائیس برس، دو ماہ اور ستائیس دن بعد نو نومبر 1989ء کو  منہدم کر دی گئی تھی۔ سرد جنگ کے دور میں یہی دیوار برلن عشروں تک جرمنی کی ریاستی تقسیم کی علامت بنی رہی تھی۔

دیوار برلن کا انہدام، ایک تاریخ رقم ہوئی

برلن، تقسیم سے متحد ہونے تک

دیورا برلن تعمیر کرنے کے بہت سے مقاصد تھے اور ان میں سے ایک مشرقی جرمنی کے اقتصادی مفادات کا دفاع کرنا تھا کیونکہ 1949ء سے 1961ء کے درمیان سولہ لاکھ سے زائد افراد مشرقی حصے سے مغربی جرمنی ہجرت کر چکے تھے۔ مشرقی جرمنی کی سوشلسٹ حکومت نے اس ہجرت کو روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے کا کام 1952ء میں ہی شروع کر دیا تھا۔ تاہم جب یہ ہجرت نہ رک سکی تو1961ء میں دیورا برلن تعمیر کر دی گئی۔

اس پوری دیوار کی سخت نگرانی کی جاتی تھی اوریہ کام 11 ہزار پانچ سو سپاہی انجام دیتے تھے۔ دیورا پار کرنے کی کوشش کرنے والے کو گولی مارنے کا حکم تھا۔ اس دوران اس دیوار کو مختلف جگہوں سے عبور کرنے کی کوشش میں کُل کم ازکم 136 افراد ہلاک ہوئے تھے۔