1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی،ارون جیٹلی علالت کے باعث حکومتی خدمات سے گریزاں

29 مئی 2019

بھارتی وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ناسازیء طبع کے باعث نریندر مودی کے دوسرے مدتِ وزارتِ عظمیٰ میں اپنی خدمات فراہم نہیں کر پائیں گے۔

https://p.dw.com/p/3JRee
Indien Finanzminister Arun Jaitley
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Gupta

66 سالہ ارون جیٹلی بھارتی حکومت کے اہم رکن ہیں اور بحثیت وزیر خزانہ کے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ارون جیٹلی کی جانب  سے حکومت کو جو خط لکھا گیا بعد ازاں اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا۔ خط میں  لکھا گیا ہے، ’’میں اپنے آپ کو سرکاری ذمہ داریوں سے دور رکھنا چاہتا ہوں اور فی الوقت اپنی صحت اور علاج پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔‘‘

 ارون جیٹلی نے پچھلے سال مئی میں گردہ ٹرانسپلانٹ کرایا تھا۔ وزیرِ خزانہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ رواں برس علاج کے لیے امریکا بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے ایک آپریشن کرانا تھا۔ ارون جیٹلے نے اپنے حکومتی خط میں لکھا،’’میں رسمی طور پر آپ کو یہ خط لکھ کر درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے اپنے علاج کے لیے مناسب وقت درکار ہوگا۔ مکمل علاج کے بغیر میں اپنے فرائض سر انجام نہیں دے پاؤں گا۔‘‘

Indien Premier Minister Narendra Modi
تصویر: Reuters

ساتھ ہی  ارون جیٹلی نے چھ ہفتے کے طویل انتخابات کے بعد نریندر مودی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ بی جے پی نے 542 میں سے 303 پارلیمانی نشستوں کو دوسری پانچ سالہ مدت کے لیے اپنے نام کیا۔

ارون جیٹلی پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے، تاہم بعد میں سیاست کے میدان میں کودے۔حکومت میں آتے ہی انہوں ٹیکس کے حوالے سے پالیساں بنائیں۔ اس کے علاوہ ارون جیٹلی مختلف امور پر حکومتی رائے بھی دیتے دکھائی دیے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں