1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتفرانس

خود کشی کی سوچ کو جنم دینے والا سر درد کس کو کہتے ہیں؟

24 اپریل 2022

سر درد صرف ایک قسم کا نہیں ہوتا بلکہ اس کے کئی اقسام ہو سکتی ہیں۔ شدید درد کی کیفیت کی وجہ سے کسی انسان میں خودکشی کی سوچ بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ اسے ’سُوئے سائیڈ ہیڈک‘ کہتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4AIZ2
Migräne Kopfschmerztablette
تصویر: picture alliance/dpa Themendienst/J. Kalaene

ایک ہزار میں ایک انسان ایسا ہو سکتا ہے کہ جس میں خود کشی کی سوچ کو جنم دینے والا سر درد پایا جاتا ہو۔ یہ معلومات آدھے سر کے درد کا شعور دینے والے 'میگرین ٹرسٹ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح فراہم کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ بنیادی طور پر ایک نیورولوجیکل مسئلہ بھی ہو سکتا ہے اور درد کی شدید حالت میں یعنی شدید سر درد کی لپیٹ میں آیا ہوا انسان خودکشی کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔

سر درد ہو یا ہاضمہ خراب، سانپ کا گوشت کھائیں

سر درد میں ہی آدھے سر کے درد کو دردِ شقیقہ یا انگریزی میں میگرین بھی کہتے ہے اور ابھی تک اس حوالے سے میڈیکل سائنس پوری یا حتمی تحقیق مکمل نہیں کر سکی ہے۔ اس درد کے بارے میں آگہی و معلومات دینے والا ایک غیر منافع بخش ادارہ میگرین ٹرسٹ ہے جو اس میگرین بارے نئی تحقیق کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔

Migräne Kopfschmerztablette
آدھے سر کے درد کے حوالے سے طبی تحقیق ابھی تک نامکمل ہےتصویر: picture alliance/dpa Themendienst/M. Wuestenhagen

ڈائنا واٹرلُو کا پیچیدہ معاملہ

ایسا شدید سر درد رکھنے والی ڈائنا واٹرلُو نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر ہر آدھے گھنٹے بعد دس منٹ کے لیے شدید سر درد ہوتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص اسکریو ڈرائیور یا پیچ کس سے ان کی آنکھ میں سوراخ کر رہا ہے۔

ہسپتال میں حال ہی میں داخل رہنے کے دوران ان کے سر کے بال ختم کر دیے گئے تھے۔ وہ اس درد میں کئی سالوں سے مبتلا ہیں۔ صرف اکتیس برس کی عمر میں ان کے ایک درجن آپریشنز ہو چکے ہیں۔ وہ چودہ برس کی تھیں جب انہیں شدید سر درد پہلی مرتبہ ہوا اور پھر کبھی وہ صحت مند نہیں ہو سکی۔

اسپرین صحت کے لئے انتہائی مفید

اس درد کے باوجود وہ ایک خوشگوار اور بھرپور زندگی بسر کر رہی ہیں۔ انہوں نے انیس برس کی عمر میں شادی بھی اس شخص کے ساتھ کی جس کو پسند کیا تھا۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے۔ وہ ان کی پیدایش کو ایک معجزہ قرار دیتی ہیں۔

Symbolbild Mann genervt
مردوں کو آدھے سر کا درد ہو تو ان کی طبیعت کئی کئی دن بیزار رہتی ہےتصویر: picture-alliance/dpa/C. Klose

سن 2013 میں انہیں سر درد کا عارضہ لاحق ہوا اور ابھی تک  انہیں وقفے وقفے سے دن کے مختلف اوقات میں سر درد کا سامنا رہتا ہے۔ ڈائنا واٹرلُو نے سر درد کے لیے دستیاب بیس علاج کے طریقوں پر عمل کیا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی ان کو راحت اور فائدہ نہیں پہنچا سکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض ویک اینڈز بہت خوشگوار ہوتے ہیں اور بعض میں وہ کھڑا ہونے کے قابل بھی نہیں ہوتی لیکن ان کے شوہر اور خاندان پوری طرح ان کا خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ع ح/ ب ج (اے ایف پی)