1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خنزیر نے ایک برہنہ جرمن کی دوڑ لگوا دی

7 اگست 2020

جرمن دارالحکومت برلن میں واقع ایک جھیل کے پاس ایک مادہ خنزیر ایک جرمن شہری کا لیب ٹاپ لے کر بھاگ گئی۔ اس جنگلی جانور کے دو بچے بھی اس کاروائی میں اس کے ساتھ تھے۔

https://p.dw.com/p/3gcvk
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Parag Deka/Durrell Wildlife Conservation Trust

برلن کی جھیل ٹوئفل میں بنا لباس کے تیراکی کی قانونی طور پر اجازت ہے۔ اسی جھیل کے قریب ایک برہنہ جرمن شخص آرام کر رہا تھا کہ جب ایک مادہ جنگلی سور اس کا لیب ٹاپ کا بیگ لے کر بھاگ گئی۔

یہ سب کچھ اتبا اچانک ہوا کہ جرمن شہری بھول گیا کہ وہ بنا لباس ہے اور اس نے اپنا لیب ٹاپ لینے کو کوشش میں اس مادہ سور کے پیچھے دوڑ لگا دی۔ اس دوران یہ شخص غصے میں اس جانور کو 'سور‘ کہتا رہا۔

آخر کار یہ شخص خنزیر سے اپنا لیب ٹاپ لینے میں کامیاب ہو گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سارے واقعہ سے خوب محظوظ ہوئے۔

سور کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں موجود ایک خاتون اس شخص کی تصاویر بھی لے لیں اور اس جرمنی شہری کی اجازت سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر جرمن شہری مسکرائے بنا نہ رہ سکے۔

ب ج، ع ب ( اے پی)