1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سفر و سیاحتاسپین

خشک سالی سے ہسپانوی سیاحتی صنعت متاثر

16 مئی 2024

اسپین میں بارشوں کی کمی کے تناظر میں ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو پانی کی بچت کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

https://p.dw.com/p/4fwDi
Spanien | Trockenheit
تصویر: Davide Bonaldo/ZUMA Wire/IMAGO

ہسپانوی دفتر برائے موسمیات کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں اسپین کے کاتالونیا کے علاقے میں اوسط سے کم بارشیں ہوئی ہیں۔ اس محمکے کے مطابق موسم کا ریکارڈ جب سے رکھا جا رہا ہے، تب سے اب تک ملک کے شمال مشرقی علاقے میں یہ سب سے خشک دورانیہ ہے۔ حالیہ بارشوں نے بھی اس صورت حال کو تبدیل نہیں کیا ہے۔

طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش

انڈونیشی جزیرے بالی پر سیاحتی ٹیکس متعارف

اسپین کے جنوب میں اندولوسیا کا علاقہ بھی شدید خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے، جب کہ بالیارک اور کناری کے جزائر پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ یہ تمام علاقے اسپین کی سیاحت کے اعتبار سے صف اول کے علاقے ہیں اور انہی کو بارشوں کی سب سے زیادہ کمی کا سامنا ہے۔

سیاحت کی صنعت جسے ہمیشہ 'شدید پیاسا‘ کہا جاتا ہے، اب ناقدین کے ان مطالبات کا سامنا کر رہی ہے کہ یہ صنعت پانی کی بچتکے لیے واضح اقدامات کرے۔

Spanien | Dürre in Europa | Puente de la Mesta
خشک سالی سے اسپین کے کئی خطے بری طرح متاثر ہوئے ہیںتصویر: Thomas Coex/AFP

کاتالان کے علاقے میں سیٹیزن ایسوسی ایشن آئیگوا ایس ویدا کے ترجمان دانتے ماشیو کے مطابقسیاحت کا شعبہ پانی کے استعمال میں واضح کمی کرے۔ ماشیو کاتالان کے علاقے میں کئی برسوں سے پانی کے انتظام میں بہتری کے لیے سرگرم ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا، ''اب تک سیاحت کے شعبے میںپانی کے استعمال میں کفایت سے متعلق اقدامات بہت محدود رہے ہیں۔ یہ سیکٹر اب بھی بڑے پیمانے پر آزادی کے مزے لوٹ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا خطہ پانی کے بحران کا شکار ہے، پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والی صنعتیں بند کر دی جانا چاہیئں، ''ہم صرف بارشوں کی قلت کا سامنا نہیں کر رہے، بلکہ برسوں سے پانی کے وسائل کے حد سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔‘‘

گرین پیس سے وابستہ ماہر ارضیات اور پانی کے وسائل سے متعلق امور کے ماہر جولیو بائیریا کے مطابق، ''جب عام افراد پانی کے استعمال سے متعلق پابندیوں پر مجبور ہیں، تو یہی پابندیاں سیاحوں پر بھی لگنا چاہئیں۔‘‘

پاتال میں واقع انوکھا ہوٹل، جہاں جانا ایک ایڈونچر سے کم نہیں

انہوں نے بتایا کہ گولف ریزورٹس میں چھٹیاں گزارنے والے افراد عام شہریوں کے مقابلے میں یومیہ دس گنا زائد پانی خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندولوسیا میں حکومت نے ہوٹلوں کو اپنے سوئمنگ پول پانی سے بھرنے کی اجازت دی، تاہم یہ سہولت عام افراد کو نہیں دی گئی اور ان پر پانی کی کفایت کے ضوابط نافذ رہے۔

 

یہ آرٹیکل سب سے پہلے جرمن زبان میں شائع ہوا۔

ع ت، ا ا (یوناس مارٹینی)