1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جونیئر ٹرمپ کی گرل فرینڈ بھی کورونا کا شکار

4 جولائی 2020

ٹرمپ جونیئر کی گرل فرینڈ کمبرلی گوئلفوائل کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ کمبرلی امریکی صدر کی تقریر کے لیے ماؤنٹ رشمور پہنچی تھیں۔ ٹرمپ جونیئر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3embo
USA Florida | Kimberly Guilfoyle und Donald Trump Jr
تصویر: picture-alliance/abaca/O. Sentinel

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کی سابقہ پریزینٹر کمبرلی گوئلفوائل اپنے ڈیٹنگ پارٹنر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ہمراہ ساؤتھ ڈکوٹا میں امریکی صدر کی آج چار جولائی کی تقریر اور آتش بازی جشن کی تقریب میں شرکت کے لیے ماؤنٹ رشمور  پہنچی تھیں۔ اکیاون سالہ گوئلفوائل کو کورونا وائرس کے معائنے کے بعد فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔ نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق، صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

USA New York | Kimberly Guilfoyle
کمبرلی گوئلفوائل، جونیئر ٹرمپ کی گرل فرینڈ تصویر: Getty Images/DailyMail/B. Raglin


صدر ‌ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مالیاتی کمیٹی کے چیف آف اسٹاف سرگیو گور نے ایک امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ کمبرلی نے احتیاطی طور پر اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ گور کے بقول، ’’ان (کمبرلی) کی طبعیت اب بہتر ہے اور کورونا وائرس کی تشخیص کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کیا جائےگا۔‘‘

مزید پڑھیے: جہاں تک ماسک پہنے کا تعلق ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کوئی مثالی کردار ادا نہیں کر رہے

سرگیو گور کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے تاہم ان کو بھی احتیاطاﹰ سیلف آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

South Dakota, Keystone I Donald Trump am Mount Rushmore National Memorial
تصویر: Getty Images/AFP/S. Loeb

علاوہ ازیں امریکی میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ کمبرلی گوئلفوائل، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی رابطے میں آنے والی ایسی تیسری شخصیت ہیں، جو کووڈ پازیٹیو ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ذاتی ملازم اور امریکی نائب صدر کے پریس سیکرٹری میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سلامتی کونسل: متنازعہ ’کورونا قرارداد‘ منظور

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک میں امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے سبب تقریباﹰ ایک لاکھ تیس ہزار جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ ملک بھر میں تقریبا اٹھائیس لاکھ افراد کووڈ انیس کا شکار ہو چکے ہیں۔  وبائی امراض کے ماہر انتھونی فوکی کے مطابق  کیسز میں حالیہ اضافہ نے ’پورے ملک کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔‘
ع آ / ا ب ا (اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں