1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی کوریا: پلاسٹک سرجری پر ٹیکس بڑھا دیا گیا

ارسلان خالد8 اگست 2013

جنوبی کوریا کی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے رجحان کے پیش نظر اس پر 10 فیصد تک ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/19Md0
Titel: Schönheitsoperation Bildbeschreibung: Schönheitsoperation im Iran Stichwörter: Iran, Frauen, Schönheitsoperation, Nase, Nasenoperation Quelle: MEHR Lizenz: Frei
Schönheitsoperationتصویر: MEHR

نئے ٹیکس 2014 کے آغاز سے ہونٹوں کو ابھارنے کی سرجری، جبڑے کی سرجری اور جسم سے فالتو بالوں کو صاف کرانے کے علاج پر لاگو ہوں گے جب کہ فوری طور پر پانچ بڑے امراض کے علاج پر ٹیکس بھی بڑھائے گئے ہیں، جن میں ناک کی سرجری، وزن گھٹانے کی سرجری، چہرے کی سرجری، پستان ابھارنے کی سرجری اور آنکھوں کی سرجری شامل ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے، ’’ کاسمیٹک سرجری پر ٹیکس عالمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھائے گئے ہیں اور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں اپنی خوبصورتی کے لیے سرجری کرانے پر زیادہ ٹیکس ہوتے ہیں۔‘‘

شاید ہی دنیا کے کسی ملک میں پلاسٹک سرجری کا رجحان جنوبی کوریا سے زیادہ ہو جہاں ہر پانچ میں سے ایک خاتون ایک سرجری ضرور کرواتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے مذہبی لیڈروں اور پادریوں کی مذہب کے نام پر وصول کی جانے والی رقم پر بھی 2015 سے چار فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان نئے ٹیکسوں سے اگلے پانچ سال میں جنوبی کوریا کی حکومت کو 2.23 بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

وزیر خزانہ Hyun Oh-Seok کا کہنا ہے،’’ہمیں بہت سے مالی چیلنجز کا سامنا ہے، ہم نئے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے استمعال کریں گے۔‘‘

رواں برس فروری میں جنوبی کوریا کے صدر Park Geun-Hye نے اپنی انتخابی مہم میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنے کے وعدے کیے تھے جنہیں وہ اب پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔