1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جماعت اسلامی نے کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا

11 مئی 2013

پاکستان کی نمایاں مذہبی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے کراچی اور حیدرآباد میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام امیدواروں کے نام واپس لے لیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/18WA8
تصویر: picture-alliance/dpa

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے ہفتے کے روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ان کے حامیوں کو کراچی اور حیدرآباد میں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں شہریوں میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر کھل کر دھاندلی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں، جس کے تناظر میں جماعت اسلام ان دونوں شہروں میں اپنے تمام امیدواروں کے نام واپس لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے باہر دھرنا بھی دے گی۔

Pakistan Karachi Explosion, 26.04.2013
ہفتے کے رو‍ز کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک دفتر پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں دس سے ‍زائد افراد ہلاک ہوئےتصویر: picture-alliance/AP Photo

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھی ایک پریس کانفرنس میں شہر میں چند پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے عمل میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی جماعت کے مینڈیٹ پر ’شب خون‘ مارنے کی سازش قرار دیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کے حوالے سے بد انتظامیوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ سامان کے نہ پہنچنے سے متعلق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کام ملکی فوج کے سپرد کیا گیا تھا۔

(at/shs (dpa, DW