1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں ٹیسلا فیکٹری ملازمین کے پینسٹھ ہزار کافی کپ غائب

11 جولائی 2024

امریکی کار ساز کمپنی نے یہ کافی کپ ملازمین کے استعمال کے لیے رکھے تھے مگر یہ آہستہ آہستہ غائب ہوتے گئے۔ صرف ٹیسلا ہی کو اس معاملے کا سامنا نہیں بلکہ دیگر چند بڑی کمپنیوں کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/4i9eL
 گرون ہائیڈ کے علاقے میں واقع فیکٹری کے مینیجر آندرے تھیریگ نے عملے کی ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کل 65,000 کافی کپ غائب پائے گئے ہیں
گرون ہائیڈ کے علاقے میں واقع فیکٹری کے مینیجر آندرے تھیریگ نے عملے کی ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کل 65,000 کافی کپ غائب پائے گئے ہیںتصویر: Patrick Pleul/dpa/picture alliance

امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے جرمن دارلحکومت برلن کے قریب واقع پلانٹ میں ملازمین کے استعمال کے لیے رکھے گئےکافی کے ہزاروں کپ غائب ہو جانے کی اطلاع ہے۔

 جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق گرون ہائیڈ کے علاقے میں واقع فیکٹری کے مینیجر آندرے تھیریگ نے عملے کی ایک میٹنگ میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کل 65,000 کافی کپ غائب پائے گئے ہیں۔

 امریکی ارب پتی ایلون مسک کی ملکیتی کمپنی ٹیسلا نے دو سال سے زائد عرصہ قبل برلن کے قریب گرون ہائیڈ میں یورپ میں اپنی واحد الیکٹرک کار ساز فیکٹری کھولی تھی
 امریکی ارب پتی ایلون مسک کی ملکیتی کمپنی ٹیسلا نے دو سال سے زائد عرصہ قبل برلن کے قریب گرون ہائیڈ میں یورپ میں اپنی واحد الیکٹرک کار ساز فیکٹری کھولی تھیتصویر: Sonny Tumbelaka/AFP

بدھ کے روز ہینڈلزبلاٹ نامی جرمن بزنس اخبار نے ٹیسلا کے پلانٹ پر عملے کی میٹنگ کے حوالے سے بتایا کے اس دوران منیجر نے مزاحیہ انداز میں ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ''اعداد و شمار کے حساب سے آپ میں سے ہر ایک کے پاس گھر میں پہلے ہی آئکیا کے پانچ کافی کپ موجود ہیں۔‘‘

 تھیریگ نے واضح کیا کہ غائب شدہ کپس کے بارے میں ان کے تبصرے کا مقصد کسی پر الزام عائد کرنا نہیں تھا۔  انہوں نے اس میٹنگ میں دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں فیکٹری کے تقریباً 12,000 ملازمین کے لیے ایک نیا جم متعارف کرانا بھی شامل ہے۔

ٹیسلا نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کے لیے کافی کے متعدد کپ لیے تھے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ آہستہ آہستہ کہاں غائب ہو گئے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف ٹیسلا کو ہی درپیش نہیں بلکہ چند دوسری کمپنیوں کو بھی اس کا سامنا ہے۔

کٹلری غائب ہونے کی وجہ سے اب ٹیسلا پلانٹ پر مزید کٹلری کی فراہمی بند کی جا چکی ہے اور اب اپنے ہاں ڈسپوزایبل کپ متعارف کرا دیے ہیں
کٹلری غائب ہونے کی وجہ سے اب ٹیسلا پلانٹ پر مزید کٹلری کی فراہمی بند کی جا چکی ہے اور اب اپنے ہاں ڈسپوزایبل کپ متعارف کرا دیے ہیںتصویر: picture-alliance/ROPI/A. Pisacreta

 ابھی تک یہ طے نہیں کہ آیا گم شدہ کپس کی جگہ متبادل کپس کا بندو بست کیا جائے گا۔ پلانٹ میں قائم چھوٹے سائز کے کچن سے کٹلری غائب ہونے کی وجہ سے اب وہاں مزید کٹلری کی فراہمی بند کی جاچکی ہے اور اب  ٹیسلا نے اب اپنے ہاں ڈسپوزایبل کپس متعارف کرا دیے ہیں۔

 امریکی ارب پتی ایلون مسک کی ملکیتی کمپنی ٹیسلا نے دو سال سے زائد عرصہ قبل برلن کے قریب گرون ہائیڈ میں یورپ میں اپنی واحد الیکٹرک کار ساز فیکٹری کھولی تھی۔ اب یہاں کاروں کی پیداوار میں مزید توسیع کی توقع ہے اور اس سلسلے میں  ریاست برانڈنبرگ سے منظوری لینے کے طریقہ کار پر عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

ش ر⁄ م ا (ڈی پی اے)