1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس کا انعقاد

5 جون 2007

جرمنی کے شہر Heiligendamm میں چھ جون بدھ کے روز سے دُنیا کے سات امیر ترین صنعتی ملکوں اور روس پر مشتمل گروپ جی ایٹ کی سربراہ کانفرنس شروع ہو رہی ہے، جو آٹھ جون تک جاری رہے گی۔ سربراہ کانفرنس سے ایک روز پہلے Heiligendamm میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش منگل کو ہی وہاں پہنچ رہے ہیں۔ اِس جرمن شہر کو جانے والے بہت سے راستوں پر بکتر بند گاڑیاں، تیز دھار پانی پھینکنے والی گاڑیاں اور پولیس کے سینکڑوں سپ

https://p.dw.com/p/DYGt

اہی کھڑے ہیں۔

وفاقی جرمن آئینی عدالت نے جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے مخالفین کی طرف سے دی گئی وہ دو فوری درخواستیں مسترد کر دی ہیں، جو مجوزہ احتجاجی مظاہروں کو بڑے پیمانے پر محدود بنائے جانے کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔

اب عالمگیریت کے مخالفین کو Heiligendamm اور Rostock ایئر پورٹ پر اپنی کارروائیاں مخصوص حدود کے اندر ہی رکھنا ہوں گی۔ اِس طرح اِس عدالت نے شہر Greifswald کی اعلیٰ انتظامی عدالت کے فیصلے کے توثیق کر دی ہے۔

جرمن شہر Heiligendamm میں گروپ G8 کی سربراہ کانفرنس کے مخالفین نے شہر Rostock میں غیر سرکاری تنظیموں کی ایک متبادل سربراہ کانفرنس شروع کر دی ہے۔ اِس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ مذاکروں اور مباحثوں کے ساتھ ساتھ 120 سے زیادہ ورکشاپوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ متبادل سربراہ کانفرنس چالیس سے زیادہ تنظیموں کی مدد سے منظم کی گئی ہے، جن میں Attac، گرین پیس، Oxfam جیسی تنظیموں کے ساتھ ساتھ کئی ٹریڈ یونین تنظیمیں بھی شامل ہیں۔