1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: مہاجرین کی رہائش گاہ میں آتش زدگی، دس افراد زخمی

7 اگست 2018

جرمن شہر بیرگش گلاڈباخ میں پناہ گزینوں کی ایک رہائش گاہ پر آتش زدگی کے حملے کے واقع کے بعد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’ اس رہائش گاہ میں مقیم ایک انتیس سالہ مہاجر نے خود کشی کرنے کے لیے آگ لگائی تھی۔‘

https://p.dw.com/p/32k0M
Deutschland - Aktion gegen Falschparker:  blockierte Feuerwehr
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Zinken

جرمن پولیس کے مطابق مغربی جرمن شہر بیرگش گلاڈباخ میں پناہ گزین کی رہائش کے لیے استعمال کیے جانے والے ایک کنٹینر میں آگ لگنے سے نو افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے۔ 
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی خبر کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد جرمن پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’کنٹینر کو آگ لگنے کے واقعے میں ملوث انتیس سالہ رہائشی کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اُس نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

غلطی سے ملک بدر کیے گئے افغان مہاجر کی جلد جرمنی واپسی

جرمنی، تارکین وطن کے گھروں پر حملوں میں اضافہ
اس واقع میں آٹھ پناہ گزین شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک پناہ گزین کی حالت نسبتاﹰ بہتر ہے۔ آگ لگنے کے بعد شدید دھوئیں میں سانس گھٹنے کی وجہ سے اس رہائش گاہ میں کام کرنے والا ایک شخص بھی شدید زخمی  ہے۔ 

Deutschland Durchsuchung in Köln-Chorweiler
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Berg


پولیس نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ 
 بعد ازاں جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا ہے کہ یہ پناہ گاہ مزید رہائش کے قابل نہیں رہی ہے۔ اس پناہ گاہ میں رہائش پذیر 56 مہاجرین کو ایک دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ع  آ / ع ق (ڈی پی اے)